پیپلز پارٹی نے ملک دیوالیہ کرکے رکھ دیاشاہ محمود قریشی

صدر زرداری نے اپنی کرپشن چھپانے اور اقتدارکو طول دینے کیلئے پرویز الہی کو ڈپٹی وزیر اعظم بنادیا

صدر زرداری نے اپنی کرپشن چھپانے اور اقتدارکو طول دینے کیلئے پرویز الہی کو ڈپٹی وزیر اعظم بنادیا

تحریک انصاف کے وائس چیئر مین شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی نے ساڑھے چاربرسوں کے دوران ملک کودیوالیہ کرکے رکھ دیا،کل جو ق لیگ کو قاتل لیگ کہتے تھے آج انہوں نے پرویز الہی کو ڈپٹی وزیر اعظم بنا کر اصولی سیاست کا جنازہ نکال دیا ۔


انھوں نے افطار ڈنر کے موقع پر کہا کہ ایک طرف صدر زرداری نے اپنی کرپشن چھپانے اور اقتدارکو طول دینے کیلئے پرویز الہی کو ڈپٹی وزیر اعظم بنادیا،دوسری طرف ن لیگ نے ق لیگ کے یونیوفکیشن بلاک کے سہارے پنجاب میں حکومت قائم کر رکھی ہے۔

شاہ محمود نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے عوام کو مہنگائی ، بیروزگاری اورلوڈ شیڈنگ کے سوا کچھ نہیں دیا،شوکت خانم ہسپتال پرتنقید کرنیوالے کیوں بھول گئے کہ یہ فلاحی ادارہ ہے ،تحریک انصاف برسرا قتدار آکر ملک کوچیلنجز سے باہر نکالے گی اورعام آدمی کا معیار زندگی بلند کریگی۔
Load Next Story