جمہوریت اور حکومت کے خلاف سازش تیار ہورہی ہے مریم نواز

عمران خان کی پہچان ایک سازشی اور مہرے کی ہے،مریم نواز

عمران خان کی پہچان ایک سازشی اور مہرے کی ہے،مریم نواز،فوٹو:فائل

سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ ریاست، جمہوریت اور حکومت کے خلاف سازش تیار ہو رہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم نوازکا کہنا تھا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری اور عمران خان کا ساتھ بیٹھنا اس بات کا ثبوت ہے کہ ریاست، جمہوریت اور حکومت کے خلاف سازش تیار ہو رہی ہے، عمران خان کی پہچان ایک سازشی مہرے کی ہے اور ان سازشی مہروں کے پاس کوئی عوامی ایجنڈا نہیں، ایسے مہروں کو صرف سازش کے تحت انتشار کے لیے اکٹھا کیا جاتاہے۔


مریم نوازنے کہا کہ عمران خان کی اس سے بڑی ناکامی کیا ہو گی کہ ان کی پہچان ایک سیاسی اور جمہوری رہنما کی بجائےایک سازشی مہرے کی ہے۔



واضح رہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے طاہر القادری سے ملاقات کرکے سانحہ ماڈل ٹاون کے معاملے پر مشترکہ جدوجہد کرنے کا اعلان کیا تھا جب کہ عمران خان کا کہنا تھا کہ ماڈل ٹاون قتلِ عام پر طاہرالقادری جو بھی فیصلہ کریں گے وہ ان کے ساتھ ہوں گے۔
Load Next Story