سخت سوالات پرسشماسوراج نے رکن پارلیمنٹ کو ٹویٹر پر بلاک کردیا
پرتاب سنگھ نے بھارتی وزیرخارجہ سے عراق اور افغانستان میں میں 59 بھارتیوں کے لاپتہ ہونے سے متعلق سوال کیا تھا
بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج نے کلبھوشن یادیو اور دیگر معاملات پر سخت سوالات کرنے پر لوک سبھا کے رکن پرتاب سنگھ باجوہ کو ٹویٹر پر بلاک کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اہل خانہ سے ملاقات میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو کے اعترافِ جرم نے جہاں بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج کی نیندیں حرام کردی ہیں وہیں وہ شدید تنقید کا نشانہ بن کر بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکی ہیں۔ سشما سوراج کبھی پاکستان پر الزامات کی بوچھاڑ کررہی ہیں کبھی اپنے ہی اراکین پارلیمنٹ پر اپنا غصہ نکال رہی ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: کلبھوشن کا والدہ کے سامنے بھارتی جاسوس ہونے کا اعتراف
سشما سوراج اب بھارتی لوک سبھا کے رکن پرتاب سنگھ باجوہ کے سخت سوالات کا جواب دینے کے بجائے ان سے آنکھیں چرا رہی ہیں اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہیں بلاک کردیا ہے۔ پرتاب سنگھ باجوہ نے بھارتی وزیرخارجہ سے عراق میں 39 بھارتیوں کے لاپتہ ہونے سے متعلق سوال کیا تھا اور پوچھا تھا کہ افغانستان میں بھی امریکا کے مدر آف آل بمز حملے میں 20 بھارتی باشندے ہلاک ہوگئے تھے اس حوالے سے وزارت خارجہ نے کہاں آوازبلند کی، پرتاب سنگھ نے کہا کہ بھارتیوں کی گمشدگیوں کے باعث بھارت دہشت گرد گروپ داعش کا اہم معاون ملک سمجھا جارہا ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: بھارت نے کلبھوشن سے گھر والوں کی ملاقات کو پاکستانی ''چال'' قرار دے دیا
ان تمام سوالات کے جواب دینے کے بجائے بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج نے پرتاب سنگھ کو ٹویٹرپر بلاک کردیا جب کہ پرتاب سنگھ نے بھی سشما سوراج کی جانب سے بلاک کئے جانے کا اسکرین شارٹ ٹویٹر پر لگا دیا ہے۔