سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی کا کام مکمل
سرکاری اسکیم کے تحت 90 ہزار عازمین حج فریضہ حج ادا کریں گے.
وزارت مذہبی امور کی جانب سے سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی کا کام مکمل ہوگیا۔
وزارت مذہبی امور نے 5 مارچ سے ملک بھر کے 14 بینکوں کی برانچوں میں حج درخواستوں کی وصولی کا کام شروع کیا تھا اور سرکاری اسکیم کے تحت 85 ہزار درخواستوں کی وصولی کا ہدف وزارت مذہبی امور نے 15مارچ کو مکمل کرلیا۔ سرکاری اسکیم کے تحت 90 ہزار عازمین حج فریضہ حج ادا کریں گے۔ وزارت مذہبی امور نے 5 ہزار کا کوٹہ اسٹاف اور دیگر شخصیات کیلیے مختص کیا ہے تمام درخواستوں کوکمپیوٹرائز کرکے اپریل میں کامیاب درخواست گزاروں کو مبارکباد کے خطوط ارسال کردیے جائیں گے جن درخواست گزاروں نے درخواستوں کے ساتھ پاسپورٹ جمع نہیں کرائے مبارکباد کے خطوط کے ہمراہ انھیں پاسپورٹ جمع کرانے کی حتمی تاریخ بھی بتا دی جائے گی۔
واضح رہے کہ اس سال ایک لاکھ90 ہزار عازمین فریضہ حج ادا کریں گے 90 ہزار عازمین حج کو حجاز مقدس بھجوانے کا کام پرائیویٹ حج گروپ آرگنائزرز انجام دیں گے۔ ایک ماہ پر مشتمل پری حج آپریشن 10 اکتوبر سے شروع ہوگا ایک لاکھ 60ہزار عازمین حج کو پی آئی اے اور سعودی عرب کی ائیرلائنوں کے ذریعے حجاز مقدس پہنچایا جائے گا۔
کراچی، اسلام آباد، لاہور، پشاور، کوئٹہ، سیالکوٹ اور ملتان کے ایئرپورٹس کو حج پروازوں کیلیے انٹرنیشنل گیٹ وے کے طور پر استعمال کیا جائے گا اور ان شہروں سے پی آئی اے اور سعودی عرب کی ایئرلائنز عازمین حج کو جدہ اور مدینہ پہنچائیں گی۔ وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کیلیے رہائش گاہیں کرائے پر حاصل کرنے کا کام شروع کر دیا۔ ذرائع کے مطابق ملک کے دور دراز علاقوں میں رہنے والے ہزاروںافراد درخواستیں جمع کرانے سے محروم رہ گئے کیونکہ وزارت مذہبی امور نے مطلوبہ ہدف مکمل ہونے کے بعد 15مارچ کو درخواستوں کی وصولی کا عمل بند کردیا تھا۔