بھارت سی پیک کو ناکام بنانے کیلیے کروڑوں ڈالر خرچ کررہا ہے احسن اقبال

پاکستان کو مضبوط کرنے کیلئے ہمیں اس کی استحکام کیلئے کام کرنا ہوگا، وزیرداخلہ

لوگ بلا خوف گوادر سے کراچی اور دیگر شاہراہوں پر سفر کرتے ہیں، احسن اقبال۔ فوٹو ایکسپریس

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ بھارت ہمارے ملک میں انتشار پھیلانے اور سی پیک کو ناکام بنانے کے لیے کروڑوں ڈالر خرچ کررہا ہے۔

کوئٹہ میں پاسپورٹ آفس كے افتتاح كے موقع پر ميڈيا سے بات کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان کو مضبوط کرنے کیلئے ہمیں اس کی استحکام کیلئے کام کرنا ہوگا کیوں کہ سیاسی استحکام ملکی ترقی کے لیے آکسیجن کی طرح ضروری ہے جب کہ بھارت ہمارے ملک میں انتشار پھیلانے اور سی پیک کو ناکام بنانے کے لیے کروڑوں ڈالر خرچ کرنے کے ساتھ افغانستان کی سرزمین بھی استعمال کررہا ہے۔


وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ 2013 میں دہشت گردی اس قدر تھی کہ بلوچستان اور کراچی کی شاہراہیں غیرمحفوظ تھیں لیکن اب لوگ بلا خوف گوادر سے کراچی اور دیگر شاہراہوں پر سفر کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ 4 سال بعد بلوچستان سے اغواء برائے تاوان کی کوئی آوازیں نہیں سنیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ ہمارا مقابلہ بھارت سمیت خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ معیشت پر ہے، معیشت مضبوط ہوگی تو کوئی ملک میلی نگاہ سے نہیں دیکھ سکتا، پاکستان کو مضبوط کرنے میں استحکام رکھنا ہے اور اس کے لیے کام کرنا ہے۔
Load Next Story