کوئٹہ چرچ پر حملہ پاکستان پر حملہ ہے حکومت ذمے داروں کا تعین کرے سینیٹ کمیٹی
قوم مسیحی برادری کیساتھ ہے، چیئرمین
سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ کے چیئرمیں سینیٹررحمٰن ملک نے کوئٹہ میں چرچ پرحملے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاکہ چرچ پرحملہ پاکستان پرحملہ ہے جب کہ کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ حکومت حملے کی تحقیقات کرکے ذمے داروں کا تعین کرے تاکہ مظلوموں کو انصاف فراہم کیاجا سکے۔
قائمہ کمیٹی نے وفاق اورصوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ ملک بھرمیں مسیحی عبادت گاہوں کی سیکیورٹی کو بہتر بنانے کیلیے اقدامات کرے۔ کمیٹی نے چرچ پرحملے کے فوری بعدبلوچستان پولیس کا موقع پر پہنچنے اور ایکشن لینے کو بھی سراہا جب کہ سیکیورٹی گارڈ کی قربانی کو بھی خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اسے ستارہ شجاعت سے نوازنے کی بھی سفارش کی۔ کمیٹی نے چرچ پرحملہ کیخلاف متفقہ طور پر قراردادبھی پاس کی۔
علاوہ ازیں کمیٹی نے انسداددہشتگری ترمیمی بل 2017، پاکستان پینل کوڈ 1860 اور کوڈ آف کرمنل پروسیجرز 1898 (کرمنل لا ترمیمی بل 2017 کی منظوری دیدی۔
اجلاس گزشتہ روز چیئرمین کمیٹی رحمن ملک کی زیرصدارت ہوا۔کمیٹی نے حملے میں 9معصوم جانوں کے ضیا پرافسوس کا اظہار کیا۔ کمیٹی نے آفیشل پاسپورٹ میںغیرمعیاری سیاہی کے استعمال کامعاملہ بھی اٹھایا اور اس پر ڈی جی پاسپورٹ کو ہدایت کی کہ وہ ایک ماہ کے اندراس مسئلے کوحل کرکے کمیٹی کورپورٹ کریں۔
دوران اجلاس وفاقی وزیرافضل تارڑ نے اعتراف کیاکہ بدقسمتی سے دنیاسے ہم20سال پیچھے ہیں،ریکارڈکی بات ہے کہ جب میڈیکل اسٹوروں کوبند کرتے ہیں تو ہم ہی ان کوکھلوانے کیلیے سفارشیں کرتے ہیں،جب بھی جعلی دوائیوں والی فیکٹریوں کو سیل کرتے ہیں وہ اسٹے آڈرلے کر ہمارے سامنے آجاتے ہیں۔ چیزیںآہستہ آہستہ ٹھیک ہونگی۔
حکام نے بریفنگ دی کہ پمزکے آئی سی یو وارڈ میں معذور لڑکی کے ساتھ بداخلاقی کے مرتکب اسٹاف نرس کوملازمت سے برطرف کرکے جیل بھیج دیاگیا ہے۔