ٹیکس چوروں کو انتخابات لڑنے کا اختیار نہیں ہونا چاہیے وفاقی ٹیکس محتسب

ہر سال 15 سے 20 ٹیکس چوروں کے خلاف بھی کارروائی ہوتو دوسرے ٹیکس چور اس سے عبرت حاصل کریں گے، شعیب سڈل

ہ قوم کو ٹیکس چوروں سے آشنا کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں، شعیب سڈل فوٹو: فائل

وفاقی ٹیکس محتسب شعیب سڈل نے کہا ہے کہ ٹیکس چوروں کے باعث عالمی سطح پر شرمندہ ہونا پڑتا ہے اس لئے ٹیکس چوروں کو انتخابات لڑنے کا اختیار نہیں ہونا چاہیے۔



اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شعیب سڈل نے کہا کہ دنیا بھر میں پاکستان ٹیکس چوری میں صف اول پر ہے جو بحیثیت قوم دنیا میں ہمارے لئے شرمندگی کا باعث ہے، وہ ٹیکس چوروں کو نااہل قرار دینےکے لئے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کریں گے۔


وفاقی ٹیکس محتسب کا کہنا تھا کہ قوم کو ٹیکس چوروں سے آشنا کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں اور الیکشن سے پہلے 30 لاکھ ٹیکس چوروں سے عوام کو آگاہ کیا جانا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس چوری روکنے کے لئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں اصلاحات ضروری ہیں، اگر ہر سال 15 سے 20 ٹیکس چوروں کے خلاف بھی کارروائی ہوتو دوسرے ٹیکس چور بھی اس سے عبرت حاصل کریں گے۔


Load Next Story