نووک جوکووک ابوظبی ایونٹ سے دستبردار

میری میڈیکل ٹیم نے مجھے کوئی رسک لینے سے منع کیا ہے، ٹینس اسٹار

جوکووک کی آئندہ ہفتے شیڈول قطر اوپن میں شرکت پر بھی سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔فوٹو: سوشل میڈیا

سابق ورلڈ نمبر ون نووک جوکووک نے کہنی میں درد ہونے پر مبادلہ ابوظبی ٹینس چیمپئن شپ سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔


جوکووک کا مقابلہ سیمی فائنل میں اسپینش پلیئر روبرٹو بوٹسٹا اگٹ سے شیڈول کیا گیا تھا تاہم چند گھنٹے قبل انھوں نے منتظمین کو اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا، اس کے بعد ان کی فٹنس پر شکوک گہرے ہوگئے ہیں اور ان کی آئندہ ہفتے شیڈول قطر اوپن میں شرکت پر بھی سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق جوکووک نے کہا ہے کہ مجھے ابوظبی ایونٹ سے دستبردار ہونے پر انتہائی مایوسی ہوئی ہے، بدقسمتی سے میں گزشتہ چند دنوں سے اپنی متاثرہ کہنی میں درد محسوس کررہا ہوں، اس پر میری میڈیکل ٹیم نے مجھے کوئی رسک لینے سے منع کیا ہے، جس پر میں نے فوری طور پر ایونٹ سے دستبرداری کا فیصلہ کرلیا۔
Load Next Story