2017ء کے جولائی اگست ستمبر میں تاریخ بن جانے والے اہم ملکی اور عالمی واقعات
یکم جولائی کو چین بھارت بھوٹان سرحدی تنازع پر شدید تناؤ کے باوجود چین نے ایک نقشہ جاری کیا۔
چین کے نقشے میں بھارتی علاقے
یکم جولائی کو چین بھارت بھوٹان سرحدی تنازع پر شدید تناؤ کے باوجود چین نے ایک نقشہ جاری کیا، جس میں بہت سے ان علاقوں کو چین کا حصہ دکھایا گیا جن پر بھارت اور بھوٹان دعویٰ کرتے ہیں۔ چین کا موقف ہے کہ معاہدہ کلکتہ کی رو سے بھارت، سکم اور بھوٹان کے درمیان واقع کوہ گپموچی تک کا علاقہ چین کا ہے۔
لیونل میسی دولہا بن گئے
دنیائے فٹ بال کے عظیم کھلاڑی لیونل میسی کی شادی کی تقریب ہوئی جس میں شرکت کے لیے دنیا بھر کی اہم شخصیات ارجنٹینا پہنچیں۔
تارکین وطن سمندر کی نذر
4 جولائی کو مراکش کے ساحل پر تقریباً 50 تارکین وطن ڈوب گئے۔ ان میں سے تین افراد کو سپین کے ساحل کے قریب البورن جزیرے کے قریب بچالیا گیا۔
شمالی کوریا کا پہلا بین الاعظمی میزائل
شمالی کوریا نے بحیرۂ جاپان میں جاپان کے اکنامک زون کی حدود کے اندر اپنے پہلے بین الابراعظمی میزائل کا تجربہ کیا جس کی مار 933 کلو میٹر ہے۔ امریکی ماہرین کے مطابق یہ میزائل 2,882 کلو میٹر کی بلندی تک جاسکتا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ اس کے ذریعے امریکا کی ریاست الاسکا کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔
ڈوکلام، چینی علاقہ
5 جولائی کو ڈوکلام کے علاقے جس پر چین اور بھوٹان دونوں دعوے دار ہیں اور بھارت کے ساتھ چین کی کشیدگی پائی جاتی ہے۔ چین نے اس بات کا دعویٰ کیا کہ اس دن سے دو برس قبل ہی چین اور بھوٹان اس بات پر راضی ہوگئے کہ ڈوکلام چینی علاقہ ہے۔
ممالیہ جانور خطرے سے دوچار
10 جولائی کو حیاتیاتی سائنس دانوں نے دعویٰ کیا کہ ہماری زمین بڑے پیمانے پر ممالیہ جانوروں کی معدومی کے خطرے سے دوچار ہونے والی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق ممالیہ جانوروں کی 177 اقسام اپنے رہنے کے کل علاقے کے 80 فیصد حصے میں معدوم ہو چکی ہیں۔
رام ناتھ کووند بھارت کے صدر منتخب
20 جولائی کو رام ناتھ کووند کو بھارت کا 14 واں صدر مملکت منتخب کرلیا گیا۔ وہ قبل ازیں 2015ء سے 2017ء تک صوبہ بہار کے گورنر رہ چکے ہیں۔ انہوں نے دو تہائی ووٹوں کی برتری سے کام یابی حاصل کی۔
صہیونی مظالم کے خلاف احتجاج
21 جولائی کو صیہونی انتظامیہ کی جانب سے القدس الشریف میں میٹل ڈیٹکٹر نصب کرنے اور 50 برس سے کم عمر مسلمانوں کے یہاں داخلے پر پابندی عائد کرنے کے خلاف ہزاروں مسلمانوں نے احتجاج کیا۔ اسرائیل نے یہ اقدام پولیس کے دو اسرائیلی سپاہیوں کے قتل کے ردعمل میں کیا۔ انڈونیشیا، اردن، لبنان، ملیشیا اور ترکی میں بھی اس اقدام کے خلاف مظاہرے ہوئے۔ اسی دن مغربی کنارے میں فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں 3 فلسطینی شہید اور 390 زخمی ہوگئے۔
روس پر معاشی پابندیوں کا بِل منظور
25 جولائی کو امریکا کے ایوان نمائندگان نے امریکا کے 2016ء کے عام انتخابات میں روس کی مبینہ مداخلت کے ردعمل میں روس پر معاشی پابندیاں عائد کرنے کا بل منظور کرلیا جب کہ اسی بل کے ذریعے ایران اور شمالی کوریا پر بھی اپنا عسکری پروگرام ترک نہ کرنے کی پاداش میں پابندیاں عائد کرنے کی حمایت کی گئی۔
طالبان کو بھاری نقصان
26 جولائی کو افغانستان کے صوبے قندھار کے فوجی اڈے پر امریکی فوج اور طالبان کے درمیان شدید لڑائی کے نتیجے میں 30 افغان فوجی اور لگ بھگ 80 طالبان جنگ جو ہلاک ہوگئے۔
شمالی کوریا کا میزائل تجربہ
28 جولائی کو شمالی کوریا نے بین الابراعظمی میزائل کا تجربہ کیا۔ میزائل 45 منٹ میں 620 میل (997 کلو میٹر) کا فاصلہ طے کرکے بحیرہ جاپان میں گرا۔
نوازشریف رخصت ہوئے
سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے مالی بے ضابطگیوں اور کرپشن الزامات کے تحت نااہل قراردینے جانے کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنا عہدہ چھوڑ دیا۔
30 جولائی۔ بھارت ریاست گجرات میں شدید سیلاب کے باعث 200 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔
روس نے امریکی سفارت کاروں کا نکال دیا
امریکی پابندیوں کے ردعمل میں روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے 755 امریکی سفارت کاروں کے روس سے نکل جانے کا حکم جاری کردیا۔
ڈی این اے کی مرمت کا کارنامہ
امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق کے دوران امریکی، چین اور جنوبی کوریا کے سائنس دانوں نے مشترکہ طور پر انسانی امبریو کے خلیوں کی مدد سے ایک ایسے ڈی این اے کو مرمت کرنے کا کارنامہ انجام دیا جس میں پائی جانے والی خرابی دل کی ایک مُہلک بیماری کا باعث بنتی ہے۔
جنوبی ایشیا کی انسانی آبادیاں خطرے میں
ایک ریسرچ کے نتیجے میں ماہرین نے بتایا کہ جنوبی ایشیا کے وسیع علاقے ہوا میں نمی کے غیرمعمولی طور پر بڑھتے ہوئے تناسب کے باعث سن 2100ء تک انسانی آبادی سے محروم ہوجائیں گے۔
شمالی کوریا پر پابندیاں عاید
5 اگست کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بین الابراعظمی میزائل تجربے کے ردعمل میں شمالی کوریا پر پابندیاں عائد کردیں۔
نااہلی کے بعد سفر
9 اگست کو سابق وزیراعظم نوازشریف اپنی نااہلی کے بعد جی ٹی روڈ کے راستے لاہور گئے۔
ہٹلر سے بچنے والا آخری یہودی چل بسا
11 اگست کو نازی جرمن لیڈر ہٹلر کی یہودیوں کی نسل کشی کی مہم سے بچ نکلنے والا آخری زندہ شخص یسرائیل کرسٹال 113 سال 330 دن کی عمر میں چل بسا۔ کرسٹال کو دنیا کا معمر ترین شخص ہونے کا امتیاز بھی حاصل تھا۔
مصر میں ٹرین کا خوف ناک حادثہ
مصر کے شہر الیگزینڈریا میں ٹرین حادثے کے نتیجے میں 41 افراد ہلاک اور 179 زخمی ہوگئے۔
افریقی تارکین وطن ڈوب کر ہلاک
بحیرہ احمر میں یمن جانے والی کشتی الٹنے سے 56 افریقن تارکین وطن ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔
بھارت میں بچوں کی ہلاکت کا دردناک سانحہ
بھارت کے شہر گورکھ پور کے بابا راگھوداس میڈیکل کالج میں آکسیجن کی ترسیل میں رکاوٹ کے نتیجے میں 30 بچے ہلاک ہوگئے۔
نیپال میں سیلاب
12 اگست کو نیپال میں سیلاب کے نتیجے میں 36 افراد ہلاک ہوگئے۔
بھارت میں تودہ گرنے سے اموات
بھارت کے صوبے ہما چل پردیش میں ہائی وے پر تودہ گرنے سے 44 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
کانگو میں گاؤں تودے کی نذر
16 اگست کو کانگو میں جھیل ایلبرٹ کے قریب ایک گاؤں پر تودہ گرنے سے 60 افراد لقمۂ اجل بن گئے۔
سیلاب سے ہلاکتیں
18 اگست کو بھارت، بنگلادیش اور نیپال میں سیلابوں کے نتیجے میں مرنے والوں کی تعداد 500 سے تجاوز کرگئی۔
امریکا میں مکمل سورج گرہن
21 اگست کو، 8 جون 1918ء کے بعد، امریکا کے باسیوں نے مکمل سورج گرہن کا نظارہ کیا۔
بھارت میں تین طلاقیں غیرآئینی قرار
22 اگست کو بھارت کی سپریم کورٹ نے بیک وقت تین طلاقیں دینے کے عمل کو غیرآئینی قرار دے دیا۔
سعودی حملے میں اموات
23 اگست کو یمن کے حوثی باغیوں کے ایک کیمپ پر سعودی حملے میں ایک قریبی ہوٹل کی تباہی کے نتیجے تین 35 افراد ہلاک ہوگئے۔
رام رحیم سنگھ کی سزا پر فسادات پھوٹ پڑے
25 اگست کو بھارتی سی بی آئی کی خصوصی عدالت کی جانب سے ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ گرمیت رام رحیم سنگھ کو آبروریزی کا قصور وار قرار دیے جانے کے خلاف پنج کولہ کے علاقے میں شروع ہونے والے فسادات شمالی بھارت کے صوبوں ہریانہ، پنجاب اور دہلی تک پھیل گئے۔ ان فسادات کے نتیجے میں 28 افراد ہلاک اور 250 زخمی ہوئے۔
27 اگست، افغانستان کے صوبے ہلمند میں ایک کار بم دھماکے کے نتیجے میں فوجی جوانوں سمیت 13 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے۔
پاکستان نے امریکی وزیرخارجہ کا دورہ منسوخ کردیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان پر دہشت گردوں کی پشت پناہی کا الزام عائد کرنے کے ردعمل میں پاکستان نے امریکا کی قائم مقام نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کا دورہ پاکستان منسوخ کردیا۔
چین بھارتی کشیدگی کا خاتمہ
28 اگست کو ڈوکلام سے بھارتی فوج کی واپسی کے بعد چین اور بھارت کے درمیان فوجی کشیدگی کا خاتمہ ہوگیا۔ دونوں ملکوں میں تصادم کی کیفیت جون میں اس وقت شروع ہوئی جب چین نے بھوٹان کے ساتھ تنازع والے علاقے میں سڑک کی تعمیر شروع کی تھی۔
نیٹو کے حملے میں ہلاکتیں
30 اگست کو نیٹو کے ہیلی کاپٹر حملے کے نتیجے میں افغانستان کے صوبے لوگر میں 11 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے۔ ہیلی کاپٹر نے ایک گھر کو نشانہ بنایا جہاں طالبان کے پناہ لینے کا شبہ تھا۔
روہنگیا مسلمانوں کی لاشیں
31 اگست کو بنگلا دیش کے علاقے کاکسک بازار میں دریائے ناف سے روہنگیا خواتین اور بچوں کی 27 لاشیں نکالی گئیں جو میانمار سے فرار ہونے کی کوشش میں کشتی الٹنے سے ڈوب گئے تھے۔
بھارت میں عمارت گرنے سے اموات
بھارتی شہر ممبئی میں کئی منزلہ عمارت گرنے سے 24 افراد ہلاک اور 12 لاپتہ ہوگئے۔
بے نظیر قتل کیس کا فیصلہ جاری
یکم ستمبر کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 9 سال 8 ماہ بعد بے نظیر قتل کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کیا، جس میں سابق سی پی او راولپنڈی سعود عزیز اور سابق ایس پی سٹی خرم شہزاد کو مجموعی طور پر 17،17سال قید اور جنرل مشرف کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے جائیداد ضبط اور دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دیا گیا۔ کیس میں ملوث دیگر 5 ملزمان کو بری کر دیا گیا۔ پولیس افسران کو مجرمانہ غفلت اور کرائم سین دھونے کا مرتکب قرار دیتے ہوئے 10،10لاکھ جرمانہ کی سزا بھی سنائی گئی۔
کینیا میں انتخابات منسوخ
کینیا کی سپریم کورٹ نے اگست میں ہونے والے صدارتی انتخابات کو بے ضابطگیوں کی بنیاد پر منسوخ کرتے ہوئے 60 روز کے اندر نئے انتخابات کروانے کے احکامات جاری کر دیے۔ الیکشن کمیشن نے صدارتی امیدوار اہورو کینیاٹا کو 14 لاکھ ووٹوں کی واضح برتری کی بنیاد پر کام یاب قرار دیا تھا۔ اس ضمن میں اہورو کینیاٹا کا کہنا تھا کہ وہ عدالت کے فیصلے کا احترام کریں گے، لیکن اس فیصلے پر انہیں شدید تحفظات ہیں۔
کمبوڈیا کے اپوزیشن لیڈر گرفتار
2 ستمبر کوکمبوڈیا میں پولیس نے غداری کے الزام میں اپوزیشن لیڈر کیم سوکھا کو گرفتار کرلیا۔ کیم سوکھا کو سو سے زائد پولیس افسروں پر مشتمل ٹیم نے ان کے گھر سے گرفتار کیا۔ اس حوالے سے کمبوڈین حکومت کا کہنا ہے کہ ان کے پاس کیم سوکھا کے خلاف بیرونی طاقتوں سے مل کر کمبوڈیا کو نقصان پہنچانے کے ٹھوس ثبوت ہیں۔
شمالی کوریا نے کیا ہائیڈروجن بم کا تجربہ
3 ستمبر کو شمالی کوریا نے ایٹم بم سے بھی زیادہ طاقت ور ہائیڈروجن بم کا تجربہ کیا۔ جسے شمالی کورین حکام کے مطابق نئے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل پر نصب کیا جاسکتا ہے۔ اس ضمن میں امریکی زلزلہ پیمائوں کے مطابق شمالی کوریا کے شمال مشرقی علاقہ میں 6.3 شدت کے زلزلے کا پتا چلا، جو ممکنہ طور پر جوہری دھماکے کا نتیجہ ہے۔ شمالی کوریا کے اس دھماکے کی جہاں جاپان سمیت دیگر ممالک نے مذمت کی وہاں امریکا نے اسے ایٹمی حملے کی دھمکی بھی دے ڈالی۔ وائٹ ہائوس سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اگر شمالی کوریا نے امریکا یا اس کے اتحادیوں کو دھمکانے کا سلسلہ جاری رکھا تو امریکا اس کے خلاف اپنی ایٹمی صلاحیت استعمال کر سکتا ہے۔
ٹیکس دینے کے حکم پر اخبار بند
انگریزی زبان میں شائع ہونے والے کمبوڈیا کے معروف اخبار (روزنامہ کمبوڈیا) کی انتظامیہ نے اعلان کیا کہ وہ وزیراعظم کے حکم پر ہونے والی انکوائری کے نتیجے میں 6.3 ملین ڈالر ٹیکس ادا کرنے کے حکم کے بعد کل اپنا آخری ایڈیشن چھاپ رہا ہے۔ اخبار کی انتظامیہ پرانے ٹیکسوں کی مد میں اتنی بڑی رقم ادا کرنے سے قاصر ہے، جس پر وہ اخبار کو بند کرنے جا رہے ہیں۔
''ارما'' کیریبیئن کے جزائر سے ٹکرایا
5 ستمبر کو بحراوقیانوس میں جنم لینے والا تاریخ کا سب سے بڑا طاقت ور طوفان ''ارما'' کیریبیئن کے شمال مشرقی جزائر سے ٹکرا گیا۔ امریکا کی نیشنل ویدر سروس نے ''ارما'' کو کیٹگری 5 کا طوفان قرار دیا، جس کے باعث 3 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے لگیں۔ طوفان کے خطرے کے باعث امریکی صدر نے ریاست فلوریڈا اور امریکا کے زیرانتظام علاقوں پورٹوریکو اور ورجن آئی لینڈز میں ہنگامی حالت نافذ کر دی۔
چوبیس گھنٹوں میں 35 ہزار روہنگیا مسلمانوں کی ہجرت
میانمار میں قتل عام سے بچنے کے لیے روہنگیا مسلمانوں کی ہجرت میں اضافہ ہوگیا، صرف 24 گھنٹوں میں 35 ہزار پناہ گزینوں نے بنگلادیش کی سرحد عبور کرلی۔ اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ جان بچانے کی غرض سے بنگلادیش ہجرت کرنے والے روہنگیائوں کی تعداد دو ہفتوں میں سوا لاکھ کے قریب ہو گئی۔
''ارما'' جزائر کھا گیا
6 ستمبر کو سمندری طوفان ''ارما'' 185 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے باربوڈا کے جزائر سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں 7 افراد مارے گئے۔ وزیراعظم اینٹیگوا و باربوڈا کا کہنا ہے طوفان نے باربوڈا کے جزائر کا تقریباً صفایا کر دیا ہے، 90 فی صد انفرااسٹرکچر مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے۔ اس کے علاوہ امریکی ریاست فلوریڈا اور جنوبی کیرولین کے 56 لاکھ افراد کو علاقہ خالی کرنے کی ہدایت کی گئی۔
میکسیکو کی تاریخ کا سب سے بڑا زلزلہ
7 ستمبر کو میکسیکو کی تاریخ کا سب سے بڑا زلزلہ ساحلی علاقے چیاپاس میں آیا، جس کی شدت ریکٹر سکیل کے مطابق 8.1 تھی۔ اس زلزلے کے نتیجے میں90 افراد ہلاک جب کہ سیکڑوں زخمی ہوئے۔ زلزلے کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ اس کے باعث ہمسایہ ملک گوئٹے مالا میں بھی ایک شخص ہلاک ہو گیا۔
روس کی بم باری سے بچے ہلاک
10 ستمبر کو روسی ایئرفورس نے شام کے شہر دیرالزور کے قریب دریائے فرات میں بمباری کی، جس کے نتیجے میں 9 بچوں سمیت 34 شہری ہلاک جب کہ درجنوں شدید زخمی ہوگئے۔
اوآئی سی نے میانمار میں مسلمانوں کی نسل کشی کی تحقیقات کا مطالبہ کیا
میانمار میں مسلمانوں کی نسل کشی کے حوالے سے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے اقوام متحدہ سے تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔ قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں سائنس و ٹیکنالوجی سے متعلق او آئی سی کے پہلے سربراہی اجلاس کا اعلامیہ جاری کیا گیا، جس میں کہا گیا کہ میانمار کی حکومت مسلمانوں پر ظلم کرنے میں ملوث مجرموں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائے۔
شمالی کوریا نئی پابندیوں کی زد میں
11 ستمبر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شمالی کوریا پر نئی پابندیاں عائد کر دیں۔ ان پابندیوں کے ذریعے شمالی کوریا کی تیل کی درآمدات کو محدود کر دیا گیا ہے اور ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات پر پابندی لگا دی گئی۔ اقوام متحدہ نے یہ پابندیاں شمالی کوریا کے چھٹے اور اب تک کے سب سے بڑے جوہری تجربے کے بعد عائد کیں۔
کاتالونیا کی آزادی کے لیے دس لاکھ کی ریلی
کاتالونیا کے دارالحکومت بارسلونا میں 10 لاکھ شہریوں نے یکم اکتوبر کو ملکی آزادی کے لیے ہونے والے ریفرنڈم کے حق میں ریلی نکالی۔
سنگاپور کی پہلی مسلمان صدر
12 ستمبر کو سنگاپور کی تاریخ میں پہلی بار مسلم خاتون صدر منتخب ہو گئیں۔ حکمران جماعت پیپلزایکشن پارٹی سے تعلق رکھنے والی 63 سالہ حلیمہ یعقوب سنگاپور پارلیمنٹ کی سابق اسپیکر ہیں۔ حلیمہ کے والد پیشے کے اعتبار سے چوکی دار تھے، جو اس وقت فوت ہو گئے، جب حلیمہ کی عمر صرف 8 برس تھی۔ ان کا خاندان سنگاپور کے علاقے یشون میں ایک فلیٹ میں رہتا ہے۔ حلیمہ نے صدر بننے کے بعد صدارتی محل کے بجائے اسی فلیٹ میں رہنے کا فیصلہ کیا۔
ٹرمپ کو عدالت کی آشیرباد مل گئی
امریکی سپریم کورٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پناہ گزینوں کے داخلہ پر پابندی کی اجازت دے دی۔ اس سے قبل 6 مارچ کو امریکی صدر کی طرف سے 6 مسلم ممالک (ایران، لیبیا، صومالیہ، سوڈان، شام اور یمن) کے پناہ گزینوں کے داخلہ پر پابندی لگائی تھی، جسے عدالت نے معطل کردیا تھا۔
ناروے میں دائیں بازو کا اتحاد کام یاب
ناروے میں ہونے والی پارلیمانی انتخابات میں دائیں بازو کے اتحاد نے وزیراعظم ارنا سولبرگ کی قیادت میں کام یابی سمیٹ لی۔ حکم راں اتحاد نے 95 فی صد ووٹوں کے ساتھ 169 نشستوں میں سے 89 پر کام یابی حاصل کی۔
آگ نے جانیں لے لیں
14 ستمبر کو ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں قائم ایک مدرسے میں آتشزدگی کے نتیجے میں 22 طالب علم اور دو اساتذہ جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ ملائیشین حکام نے آتشزدگی کو ملک کے بدترین واقعات میں سے ایک قرار دیا۔ ملائیشین وزیر کے مطابق مدرسے کے طالب علم عمارت سے باہر نکلنے کی کوشش کرتے رہے لیکن لوہے کی جالیوں نے انہیں ایسا نہیں کرنے دیا۔
شمالی کوریا نے کیا بیلسٹک میزائل کا تجربہ
15 ستمبر کو شمالی کوریا نے عالمی دبائو مسترد کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر ہمسایہ ممالک اور امریکا کو بھرپور جواب دیتے ہوئے بیلسٹک میزائل کا کام یاب تجربہ کر ڈالا۔ بین البراعظمی بیلسٹک میزائل جاپانی فضائی حدود سے ہوتا ہوا بحراوقیانوس میں گر کر تباہ ہوا۔ شمالی کوریا کی وزارت دفاع کے مطابق بیلسٹک میزائل نے 770 کلومیٹر بلندی اور 3 ہزار 700 کلومیٹر سفر طے کیا، جو اس سے قبل کیے گئے تجربے کے مقابلے میں زیادہ ہے۔
کلثوم نواز کی جیت
17 ستمبر کو سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی نشست (این اے 120) کے ضمنی انتخاب میں سابق خاتون اول کلثوم نواز کام یاب قرار پائیں۔ تحریک انصاف کی یاسمین راشد دوسرے نمبر پر رہیں۔ نوازشریف کی نااہلی کے باعث اس الیکشن کو بڑا سیاسی دنگل قرار دیا جا رہا تھا، جس پر پورے پاکستان کی نظریں جمی تھیں۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری نتائج کے مطابق حکم راں جماعت کی امیدوار بیگم کلثوم نواز کو 61ہزار745 جب کہ تحریک انصاف کی یاسمین راشد کو 47ہزار99 ووٹ ملے۔ ضمنی الیکشن میں 43 امیدواروں نے حصہ لیا۔
میکسیکو میں زلزلے نے تباہی مچادی
19 ستمبر کو میکسیکو میں 7.1شدت کے زلزلے نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا۔ اس زلزلے کی وجہ سے کم از کم 220 افراد ہلاک جب کہ متعدد عمارتیں منہدم ہوگئیں۔
امریکا کی شمالی کوریا کو دھمکی
ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے بحیثیت امریکی صدر اپنے پہلے ہی خطاب میں شمالی کوریا کو ختم کرنے کی دھمکی دے دی۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کے جوہری تجربات پوری دنیا کے لیے خطرہ ہیں، وہاں کی حکومت کرپٹ اور اخلاقی طور پر یہ ایک ناکام ریاست ہے۔
جوہری ہتھیاروں پر پابندی کے معاہدے پر 51 ممالک کے دستخط
20 ستمبر کو نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر 51 ممالک نے جوہری ہتھیاروں پر پابندی کے معاہدے پر دستخط کردیے۔ تاہم جن ممالک نے اس معاہدے پر دستخط کیے، ان میں سے نہ تو کسی کے پاس جوہری ہتھیار ہیں اور نہ ہی کوئی ملک مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کا رکن ہے۔ جوہری ہتھیاروں پر مکمل پابندی کے حوالے سے یہ پہلا ایسا بین الاقوامی معاہدہ ہے، جس کے تحت جوہری ہتھیار رکھنا قانونی طور پر ممنوع ہوگا۔
باقرنجی رپورٹ سامنے لانے کا حکم
21 ستمبر کو لاہور ہائی کورٹ نے سانحہ ماڈل ٹائون کی جوڈیشل انکوائری رپورٹ پبلک کرنے کا حکم دیتے ہوئے جسٹس باقر نجفی رپورٹ کی کاپیاں جاں بحق اور اور زخمی ہونے والوں کے ورثاء کو دینے کی ہدایات بھی جاری کیں۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ سانحہ ماڈل ٹائون جوڈیشل انکوائری رپورٹ ایک عوامی دستاویز ہے اور جمہوری نظام میں ایسے وحشیانہ واقعہ کے اصل حقائق عوام کے علم میں ہونے چاہیں۔
انجیلا مرکل چوتھی بار جرمن چانسلر منتخب
24 ستمبر کو جرمنی میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے نتیجے میں کرسچیئن ڈیموکریٹک یونین کی امیدوار انجیلا میرکل چوتھی بار جرمن چانسلر منتخب ہوگئیں، ان کی جماعت نے سب سے زیادہ 32 فیصد ووٹ حاصل کیے جب کہ دوسرے نمبر پر سوشل ڈیموکریٹک یونین رہی، جس نے 20 فی صد ووٹ حاصل کیے۔
عراقی کردستان میں ریفرنڈم
25 ستمبر کو عراق کے علاقے کردستان میں متنازع ریفرنڈم پر ووٹنگ ہوئی، جس میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق ٹرن آئوٹ 76 فی صد ریکارڈ کیا گیا۔ متنازع ریفرنڈم کی وجہ سے ایران نے عراق کے کرد علاقے سے ملحقہ سرحد بند کردی۔ ایران کے علاوہ ترکی نے بھی اس ریفرنڈم کی مخالفت کی۔
سعودی خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت ملی
26 ستمبر کو سعودی فرماںروا شاہ سلمان نے خواتین کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کی اجازت دے دی۔ واضح رہے کہ سعودی عرب دنیا کا واحد ملک تھا، جہاں خواتین کو گاڑی چلانے کی اجازت نہیں تھی۔
تھائی وزیراعظم کو پانچ سال قید کی سزا
27 ستمبر کو تھائی لینڈ کی سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم ینگ لک شیناوترا کو فرائض کی ادائیگی میں غفلت برتنے کا مجرم ٹھہراتے ہوئے 5 برس قید کی سزا سنادی۔ عدالت نے کہا کہ شیناوترا پر چاول پر سبسڈی کی اسکیم میں ہونے والی بدعنوانی کو روکنے کی کوشش میں ناکامی جیسے الزامات درست ثابت ہوئے، جس بنا پر انہیں 5برس قید کی سزا سنائی جاتی ہے، جو معطل نہیں ہو گی۔
ریلوے اسٹیشن پر بھگڈر سے 22 افراد ہلاک
29 ستمبر کو بھارت کے شہر ممبئی میں ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ مچنے سے 22 افراد ہلاک جب کہ 36 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق چار ٹرینیں ایک ہی وقت پر اسٹیشن پر آنے سے یہاں بے پناہ رش ہوگیا، پھر اس وقت بارش بھی ہو رہی تھی، جس کے باعث لوگ تیزی سے سوار ہونے کے لیے ٹرینوں کی طرف لپکے تو بھگدڑ مچ گئی، جس کے باعث متعدد لوگ ایک دوسرے کے پیروں تلے آکر کچلے گئے۔