دوستوں کو کبھی امتحان میں نہیں ڈالا سوہا علی خان

ساتھی فنکاروں کے لیے دل میں بہت احترام ہے، کسی کی دل آزاری نہیں کی، سوہا علی خان

ساتھی فنکاروں کے لیے دل میں بہت احترام ہے، کسی کی دل آزاری نہیں کی، سوہا علی خان فوٹو : فائل

بالی وڈ اداکارہ سوہا علی خان نے کہا ہے کہ دوستوں کو کبھی امتحان میں نہیں ڈالا۔


ساتھی فنکاروں کے لیے دل میں بہت احترام ہے ۔کسی کی کبھی دل آزاری کرنے کی دانستہ کوشش نہیں کی ۔انھوں نے کہا کہ دوستوں کو معلوم ہوتا ہے کہ ایک دوسرے سے کیا چاہیے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سوہا علی خان نے کہا کہ میرے اور کیونال کے ایک دوسرے کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ہم بہت عرصے سے ایک دوسرے سے ملتے رہے ہیں اور انڈسٹری میں بالکل بھی خود کو غیر محفوظ تصور نہیں کررہے انھوں نے کہا کہ میں اپنے کیریئر گراف سے بالکل مطمئن اور خوش ہوں انھوں نے کہا کہ رواں سال میرے لیے مزید کامیابیوں کا سال ثابت ہوگا۔
Load Next Story