این ای ڈی نئے وائس چانسلر نے عہدے کاچارج سنبھال لیا
اے کلام سے گفتگوکی جائے، ڈاکٹر افضل کاسوالات کے جواب دینے سے گریز۔
این ای ڈی یونیورسٹی کے نئے وائس چانسلرڈاکٹرافضل الحق نے اپنے عہدے کاچارج سنبھال کرکام شروع کردیاہے۔
وہ پیرکوصبح یونیورسٹی پہنچے اوریونیورسٹی کے سبکدوش ہونے والے وائس چانسلرانجینئر اے کلام سے اپنے عہدے کا چارج لیا، اس موقع پر یونیورسٹی کے رجسٹرارانجینئرجاوید عزیزخان، ڈائریکٹرداخلہ کمیٹی ڈاکٹر طفیل احمد سمیت دیگربھی موجودتھے، نئے وائس چانسلر نے اس موقع پر اخبارنویسوں کے سوالات کے جواب دینے سے گریز کیا۔
جب ان سے پوچھاگیاکہ چارج لینے کے بعد یونیورسٹی چلانے کے حوالے سے ان کاکیا ''وژن'' ہے اوروہ فوری طورپرکن اقدامات کاارادہ رکھتے ہیں تواس پران کاکہناتھاکہ فی الحال یہ گفتگوانجینئراے کلام ہی سے کرلی جائے وہ بعد میں ان سوالات کا جواب دیں گے۔
اس موقع پرموجود این ای ڈی یونیورسٹی کے ڈین انجینئر سروش لودھی نے سبکدوش ہونے والے وائس چانسلر انجینئر اے کلام سے کیے جانے والے سوالات کے دوران مداخلت کرتے ہوئے اخبارنویسوں پردباؤڈالاکہ ایچ ای سی اور یونیورسٹی کے درمیان تعلقات سے متعلق اورماضی کے حوالے سے سوالات سے گریز کیاجائے جبکہ نئے وائس چانسلر نے بھی اس سلسلے میں خاموش اختیارکی۔