جامعہ کراچی جعلی دستاویزات پر 14 طلبا کے داخلے منسوخ

ماسٹرز کے 12 طلبا، سال 2012 کے 2 طالب علموں کی مارک شیٹ جعلی نکلی۔

ماسٹرز کے 12 طلبا، سال 2012 کے 2 طالب علموں کی مارک شیٹ جعلی نکلی۔ فوٹو: فائل

جامعہ کراچی کی داخلہ کمیٹی نے جعلی دستاویزات کی بنیاد پر مختلف شعبہ جات کے 14 طلبا کے ماسٹرز پروگرام کے داخلے منسوخ کردیے ہیں۔

ان طلبا نے ڈگری کلاسزکی جعلی مارک شیٹس کی بنیاد پرجامعہ کراچی میں داخلے حاصل کیے تھے ، جامعہ کراچی کی داخلہ کمیٹی کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کے مطابق شعبہ امتحانات سے تصدیق کرانے پر ماسٹرز سال 2013 (مارننگ پروگرام) کے 12 طلبا جبکہ سال 2012 (مارننگ پروگرام) اور ایوننگ پروگرام سال 2013 کے ایک ایک طالب علم کی مارک شیٹ جعلی ثابت ہونے پر ان کے داخلے فوری طور پر منسوخ کردیے گئے ہیں۔




ان طلبا میں ماسٹرز سال 2013 مارننگ پروگرام شعبہ کامرس کے محمد ذیشان شیخ ولد محمد شیخ ابراہیم ، اکنامکس کی سُمبل شکیل بنت شکیل احمد خان ، ایجوکیشن کی بُشرا ابرار بنت ابرار حسین، ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن کے عبدالجبار ولد گلزار احمد ، بین الاقوامی تعلقات کی رخشندہ اختر علی بنت سید اختر علی زیدی بزنس ایڈمنسٹریشن کے وقارہارون ولد ہارون ، محمد سعد خان ولد محمد خلیل خان ، شعبہ ابلاغ عامہ کے اَنس علی عمران ولد عمران احمد ، عاصم عباس ولد ایم قاسم ، مدثر غفورولد عبدالغفور ، فزکس کی انیلا احمد بنت علی احمد، سوشیالوجی کی سیدہ جویریہ بنت سید افضل محی الدین جبکہ ماسٹرز مارننگ پروگرام 2012 کے ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن کی عشرت فاطمہ بنت کریم احمد اورایوننگ پروگرام سال 2013 کے بزنس ایڈمنسٹریشن کے شیخ محمد شکیب ولد محمدنجیب شامل ہیں۔
Load Next Story