جماعت اسلامی کا نادرا کے خلاف دھرنے کا اعلان
نادرا پاکستانی شہریوں کو مشکوک بنانے کی کوشش میں مصروف عمل ہے، امیرجماعت اسلامی کراچی
جماعت اسلامی نے 27 جنوری کو شہر قائد میں نادرا کے خلاف مہم اور دھرنے کا اعلان کردیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق جماعت اسلامی کراچی نے قومی شناختی کارڈ بنانے کے ملک کے واحد ادارے نادرا کے خلاف مہم چلانے اور دھرنے کا اعلان کردیا ہے۔ جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ شناختی کارڈ بنوانے کے لئے ہر طبقے کر ذلیل کیا جارہا ہے اور نادرا پاکستانی شہریوں کو مشکوک بنانے کی کوشش میں مصروف عمل ہے اس لئے جماعت اسلامی نادرا کو راہِ راست پر لانے کے لئے باقاعدہ تحریک شروع کررہی ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: جماعت اسلامی کا فاٹا اصلاحات کیلئے اسلام آباد تک لانگ مارچ
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ نادرا کے خلاف دھرنوں کا آغاز کراچی سے شروع کیا جائے گا، 27 جنوری کو حسن اسکوائر پر دھرنا دیا جائے گا اور اس دھرنے کے دوران نادرا کے دفاتر کو نقصان نہیں پہنچائیں گے۔