ایران میں پرتشدد مظاہروں کے بعد موبائل میسیجنگ ایپس بند

ہم نے ایپ بند کرنے کی حکومتی درخواست مسترد کی جس پر حکومت نے ایپ بند کردی، ٹیلی گرام ایپ انتظامیہ

ایپ بند کرنے کی حکومتی درخواست مسترد کردی جس پر حکومت نے ایپ بند کردی، ٹیلی گرام کمپنی، فوٹو: فائل

KARACHI:
ایران میں مہنگائی کے خلاف پرتشدد مظاہروں اور پولیس سے جھڑپوں کے بعد کئی معروف موبائل میسجنگ ایپلی کیشنز بند کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔

ایران کی معروف موبائل میسجنگ ایپ ٹیلی گرام کے چیف ایگزیکٹو آفیسر پاویل ڈروو نے ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ کمپنی نے ٹیلی گرام ایپ بند کرنے کی درخواست مسترد کردی تھی جس کے بعد ایرانی حکام نے شہریوں کی اکثریت تک ٹیلی گرام کی رسائی بند کردی ہے۔
Load Next Story