انتخابات میں عوام ووٹ کی حرمت کا عہد کریں نئے سال پر نواز شریف کا پیغام
الزامات جھوٹ اور گالیوں کی سیاست کو ہمیشہ کے لیے دفن کرنے کا موقع آپ کے ہاتھ آ رہا ہے، سابق وزیر اعظم
سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ نئے سال عوام کو ووٹ کے ذریعے الزامات، جھوٹ اور گالیوں کی سیاست کو ہمیشہ کے لیے دفن کرنے کا موقع ملنے والا ہے عوام دوٹوک فیصلہ دیں کہ عوامی نمائندوں کی اہلیت اور نااہلیت کے فیصلے عوام کی عدالت میں ہی ہوتے ہیں۔
نئے سال کے موقع پر قوم کو مبارک باد کا پیغام دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں پوری پاکستانی قوم کو نئے سال کی مبارک باد پیش کرتا ہوں، یہ امر اطمینان بخش ہے کہ گزشتہ سال منفی ہتھکنڈوں، سیاسی عدم استحکام اور انتشار کی سیاست کے باوجود مسلم لیگ ن کی حکومت نے اہم سنگ میل عبور کیے، 19 سال بعد ملک میں مردم شماری کرائی، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے موثر منصوبہ بندی ہوئی، امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئی، سیاحت میں ریکارڈ اضافہ ہوا،سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہم توانائی کے بحران پر قابو پانے میں کامیاب ہوئے اور فاٹا کو قومی دھارے میں لانے کے لیے ٹھوس پیش رفت ہوئی۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ توانائی بحران ملک کی صنعتی، تجارتی، کاروباری اور اقتصادی ترقی کے لیے سنگین مسئلہ بن چکا تھا، نیشنل گرڈ میں 10 ہزار میگاواٹ کا اضافہ توانائی کے شعبہ کی 70 سالہ تاریخ کا سنہری باب ہے، پشاور سے کراچی تک موٹروے کا بیشتر حصہ مکمل ہو چکا ہے، سال 2018ء کا سورج طلوع ہو رہا ہے اس سال کے وسط میں عوام کو ایک بار پھر اپنے ووٹ کا حق استعمال کرنا ہے۔
نواز شریف نے کہا کہ عوام کو فیصلہ کرنا ہے کہ آپ ملک کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کا یہ سفر اسی رفتار سے جاری رکھنا چاہتے ہیں، آپ کو آنے والے انتخابات میں اپنے ووٹ کی حرمت کا عہد بھی کرنا ہے، الزامات جھوٹ اور گالیوں کی سیاست کو ہمیشہ کے لیے دفن کرنے کا موقع آپ کے ہاتھ آ رہا ہے، اس قوم کی تقدیر کو دھرنوں، تماشوں اور سرکس والوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا، عوام کو دو ٹوک فیصلہ بھی دینا ہے کہ عوامی نمائندوں کی اہلیت اور نااہلیت کے فیصلے صرف عوام کی عدالت میں ہی ہوتے ہیں۔
مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے کہا کہ امید کرتا ہوں کہ نئے سال جمہوریت کو استحکام حاصل ہوگا، آئین، قانون اور عدل کی حکمرانی ہوگا اور پاکستان کے وقار میں اضافہ ہوگا۔