انتخابی اصلاحات کے بغیر الیکشن لٹیروں کاجھرلو ہونگے طاہرالقادری
ضلعی حکومت کا سربراہ میئر اور تحصیل کا سربراہ ڈپٹی میئر ہو تا کہ مسائل فوری حل ہو سکیں
ISLAMABAD:
پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ انتخابی اصلاحات کے بغیر الیکشن نہیں لٹیروں کاجھرلو ہوں گے۔
عوامی تاجر اتحاد کے وفد سے گفتگو کے دوران ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا پاکستان عوامی تحریک ایسے غیر آئینی انتخابات کا حصہ نہیں بنے گی، ایسی جمہوریت کو نہیں مانتے جو آمریت سے بھی بدتر ہو، انھوں نے کہا انتظامی بنیادوں پر کم از کم35 صوبے بنائے جائیں، وزیر اعظم کا انتخاب براہ راست ہو،اسی طرح ضلعی حکومت کا سربراہ میئر اور تحصیل کا سربراہ ڈپٹی میئر ہو تا کہ عوامی مسائل فوری حل ہو سکیں۔