سابق چیئر مین اوگرا توقیر صادق کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم

توقیر صادق کو عدالت سے مسلسل غیر حاضری پر عدالت نے جائیداد ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔

توقیر صادق کو عدالت سے مسلسل غیر حاضری پر عدالت نے جائیداد ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔ فوٹو ایکسپریس / فائل

راولپنڈی کی احتساب عدالت نے سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے انکی جائیداد ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔


پیر کو سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کے کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج شاہد حفیظ نے کی۔ نیب نے استدعا کی کہ توقیر صادق کو عدالت سے مسلسل غیر حاضری پر سزا دی جائے جس پر عدالت نے جائیداد ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔ مقدمے کی سماعت 18 اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔

Recommended Stories

Load Next Story