نگراں وزیراعظم پرویزاشرف اور چوہدر ی نثار میں آج ملاقات ہوگی

دونوں رہنمائوں کے پاس آج رات بارہ بجے تک مہلت ہے جس کے بعد یہ معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس چلا جائیگا۔

دونوں رہنمائوں کے پاس آج رات بارہ بجے تک مہلت ہے جس کے بعد یہ معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس چلا جائیگا۔ فوٹو : فائل

نگراں وزیراعظم کے تقرر پر حکومت اور اپوزیشن میں ڈیڈ لاک پیر کو بھی برقرار رہا۔

ثناء نیوز کے مطابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف اور قائد حزب اختلاف چوہدری نثار کے درمیان نگران وزیراعظم کی نامزدگی کے معاملے پر آج اسلام آباد میں ملاقات ہوگی، دونوں رہنمائوں کے پاس آج رات بارہ بجے تک مہلت ہے جس کے بعد یہ معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس چلا جائیگا۔ مسلم لیگ (ن) نے نگران وزیراعظم کیلیے پارلیمانی کمیٹی کے ناموں پر مشاورت مکمل کرلی ہے، ان میں سینیٹر اسحاق ڈار، سینیٹر پرویز رشید،خواجہ سعد رفیق اور خواجہ آصف شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی کا حتمی اعلان نواز شریف کی وطن واپسی کے بعد کیاجائیگا۔


پارلیمانی کمیٹی کیلیے حکومت پہلے ہی خورشید شاہ، فاروق ایچ نائیک، چوہدری شجاعت اور غلام احمد بلور کے ناموں کا اعلان کر چکی ہے۔ ادھر پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم کے نام پر کوئی ڈیڈ لاک نہیں۔ نگران وزیراعظم کا معاملہ اگر آج حل نہ ہوا تو پارلیمانی کمیٹی فیصلہ کرے گی اور اگر یہ معاملہ الیکشن کمیشن میں گیا تو وزیراعظم راجا پرویز اشرف کو مزید 8 دن مل جائیں گے۔

نگران وزیراعظم کیلئے ابھی کوئی نیا نام سامنے نہیں آیا۔نمائندہ ایکسپریس ملک منظوراحمد کے مطابق پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان نگران وزیراعظم کے معاملے پر کوئی ڈیڈ لاک نہیں ہے۔

 

Recommended Stories

Load Next Story