اٹک کے اسپتال میں سلنڈر دھماکے سے 8 افراد جاں بحق

سلنڈر دھماکے کی وجہ سے اسپتال کا گائنی وارڈ مکمل طور پر منہدم ہو گیا،ڈی سی او اٹک

سلنڈر دھماکے کی وجہ سے اسپتال کا گائنی وارڈ مکمل طور پر منہدم ہو گیا،ڈی سی او اٹک ۔فوٹو: فائل

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال اٹک میں گیس سلنڈر کے دھماکے سے پانچ خواتین اور دو بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال اٹک میں سلنڈر دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں پانچ خواتین، دو بچے اور ایک مرد جاں بحق جب کہ کئی زخمی ہوگئے، جاں بحق خواتین میں اسپتال کی دو نرسیں بھی شامل ہیں، دھماکے میں دو بچے شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری امداد کے لیے راولپنڈی لایا گیا تاہم بچے جانبر نہ ہوسکے۔


ڈی سی او اٹک کے مطابق اسپتال کی عمارت میں پھنسے افراد کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائی کی گئی جب کہ سلنڈر دھماکے کی وجہ سے اسپتال کا گائنی وارڈ مکمل طور پر منہدم ہو گیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے اسپتال میں سلنڈر پھٹنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے صوبائی وزیر صحت اور سیکریٹری صحت سے رپورٹ طلب کرلی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا بھی حکم دیا۔
Load Next Story