جوڈیشل کمپلیکس پر حملے کے تانے بانے کہیں اور مل رہے ہیں جسٹس دوست محمد خان
واقعہ عدلیہ پر حملہ ہے، اس کا سخت ترین جواب دیا جائے گا، جسٹس دوست محمد خان
چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس دوست محمد خان نے کہا ہے جوڈیشل کمپلیکس پر حملے کے تانے بانے کہیں اور مل رہے ہیں۔
جسٹس دوست محمد خان نے جوڈیشل کمپلیکس کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ججوں اور وکلاء سے ملاقاتیں کیں، اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جسٹس دوست محمد خان کا کہنا تھا کہ وہ واقعہ کی تحقیقات خود کر رہے ہیں اور رات 2 بجے تک تحقیقات میں مصروف رہے، ان کا کہنا تھا وقوعہ کے تانے بانے کہیں اور مل رہے ہیں، واقعہ عدلیہ پر حملہ ہے، اس کا سخت ترین جواب دیا جائے گا، ان کا کہنا تھا ابھی تک کسی نے واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔