پاکستان پیپلزپارٹی کی رجسٹریشن کا معاملہ 25 مارچ تک ملتوی
اس وقت پی پی پی کے نام سے کوئی جماعت موجود نہیں یہ نام ہمیں دیا جائے، درخواست گزار
الیکشن کمیشن نے پاکستان پیپلزپارٹی کی رجسٹریشن کا معاملہ 25 مارچ تک ملتوی کردیا۔
چیف الیکشن کمشنرفخرالدین جی ابراہیم کی صدارت الیکشن کمیشن کااجلاس ہوا، اجلاس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے نام سے پارٹی کی رجسٹریشن کے لیے ناہید خان اورغنویٰ بھٹو کی درخواستوں کی سماعت ہوئی، اس موقع پر درخواست گزاروں کا موقف تھا کہ اس وقت پی پی پی کے نام سے کوئی جماعت موجود نہیں یہ نام ہمیں دیا جائے جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما جہانگیربدرنے کمیشن سے استدعا کی کہ انہیں وقت دیا جائے جس پرسماعت25 مارچ تک ملتوی کردی گئی۔