گورنر خیبرپختونخوا نے وزیر اعلیٰ کی سفارش پر اسمبلی تحلیل کردی

نامزد نگراں وزیراعلیٰ سابق چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس ریٹائرڈ طارق پرویز کل شام 5 بجے حلف اٹھائیں گے

نگراں وزیراعلیٰ کی حلف برداری تک امیر حیدر خان ہوتی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ فوٹو اے پی پی

KARACHI:
گورنر خیبر پختونخوا انجینئیر شوکت اللہ نے وزیر اعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی کی جانب سے بھیجی گئی سمری پر اسمبلی تحلیل کردی ۔


گورنر ہاؤس پشاور سے جاری ہونے والے نوٹی فکیشن کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا امیر حیدر ہوتی کی جانب سے بھیجی گئی سمری کے تحت صوبائی اسمبلی کو تحلیل کردیا گیا ہے۔اسمبلی کی تحلیل کے بعد نامزد نگراں وزیراعلیٰ سابق چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس ریٹائرڈ طارق پرویز کل شام 5 بجے حلف اٹھائیں گے جب تک امیر حیدر خان ہوتی ہی وزارت اعلیٰ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ایک ہی دن انتخابات کےلیے تمام اسمبلیوں کو 27 مارچ تک تحلیل کیاجانا ضروری ہے ۔

Recommended Stories

Load Next Story