اسحاق ڈارکے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت 18 جنوری تک ملتوی
نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹرنے ہائی کورٹ کے فیصلے کی کاپی پیش کردی
سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت 18 جنوری تک ملتوی کردی گئی۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق احتساب عدالت میں اسحاق ڈارکے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹرعمران شفیق نے ہائی کورٹ کے فیصلے کی کاپی پیش کردی۔
نیب پراسیکیوٹرعمران شفیق نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے 17 جنوری تک اسٹے آرڈر دے رکھا ہے۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ہائی کورٹ کے حکم کی کاپی دیکھنے کے بعد سماعت 18 جنوری تک کے لئے ملتوی کردی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: اسحاق ڈار کے خلاف احتساب عدالت کی کارروائی روکنے کا حکم
واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں اسحاق ڈارکے خلاف آمدنی سے زیادہ اثاثوں پرنیب عدالت میں سماعت ہورہی ہیں جب کہ عدالت مسلسل غیرحاضری پرسابق وفاقی وزیرکو اشتہاری بھی قراردے چکی ہے۔