صدرآصف زرداری کا عام انتخابات 11 مئی کو کرانے کا فیصلہ
صدر زرداری آئندہ عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان آئندہ چند روز میں قوم سے خطاب میں کریں گے۔
صدر آصف علی زرداری نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات 11 مئی کو کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کے علاوہ بلوچستان، خیبر پختونخوا اسمبلیاں تحلیل ہوچکی ہیں جبکہ سندھ اسمبلی کسی بھی وقت تحلیل کی جاسکتی ہے اس کے علاوہ پنجاب میں بھی نگراں سیٹ اپ کے لئے مذاکرات جاری ہیں ، جس کے بعد صدر آصف علی زرداری نے آئندہ عام انتخابات 11 مئی کو کرانے کا فیصلہ کرلیا جس کا اعلان وہ آئندہ چند روز میں قوم سے خطاب میں کریں گے۔
واضح رہے کہ 16 مئی کو وزیر اعظم اور چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ نے ملک میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ایک ہی روز انتخابات پر اتفاق کیا تھا۔