گنج پن سے دلبرداشتہ سافٹ ویئر انجنیئر نے خودکشی کرلی

متھن راج جلد کی بیماری کا شکار تھا جس کی وجہ سے اس کے بال گررہے تھے، پولیس

متھن راج جلد کی بیماری کا شکار تھا جس کی وجہ سے اس کے بال گررہے تھے، پولیس۔ فوٹو : فائل

بھارتی ریاست تمل ناڈو میں ایک شخص نے گنج پن سے دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کرلی۔

بال کسی بھی انسان کی شخصیت کا اہم پہلو ہوتے ہیں اور اگر کوئی ان سے محروم ہوجائے تو پھر وہ بالوں کی واپسی کے لیے ہمیشہ کوشاں رہتا ہے، ایسا ہی کچھ بھارت میں ہوا جہاں 27 سالہ شخص نے گنج پن سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : گنج پن کے شکار افراد کو اب مایوس ہونے کی ضرورت نہیں


بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تامل ناڈو کے شہر مادورائی میں 27 سالہ شخص متھن راج گنج پن کی وجہ سے کافی مایوسی کا شکار تھا اور کئی طرح کی دوائیں اور علاج کرانے کے بعد بھی اس کے سر کے بال واپس نہ آسکے جس پر مایوس ہوکر اس نے خودکشی کرلی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : ماہرین نے گنج پن کا فوری علاج ڈھونڈ نکالا

بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ متھن راج سافٹ ویئر انجنیئر تھا اور آئی ٹی کمپنی میں نوکری کرتا تھا، متھن راج جلد کی بیماری کا شکار تھا جس کی وجہ سے اس کے بال گررہے تھے، متھن راج کی والدہ کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا گنج پن کے باعث پریشان رہتا تھا، اتوار کی صبح جب انہوں نے کمرے کا دروازہ کھولا تو متھن کی گلے میں پھندہ لگی ہوئی لاش ملی جس کے بعد اسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
Load Next Story