رینجرز اور سی ٹی ڈی کی بلدیہ ٹاؤن میں مشترکہ کارروائی 3 دہشت گرد ہلاک

رینجرز کی شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی، 6 ملزمان گرفتار

پانچ ملزمان کو پولیس اور ایک ملزم کو اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کردیا، ترجمان رینجرز فوٹو: فائل

رینجرز اور سی ٹی ڈی نے بلدیہ ٹاؤن میں مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

رینجرز اور سی ٹی ڈی نے بلدیہ ٹاؤن میں کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں کی مصدقہ اطلاعات پر مشترکہ آپریشن کیا، دہشت گردوں کی جانب سے اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 2 رینجرز اہلکار زخمی ہوئے جب کہ فورسز کی جوابی فائرنگ میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، آپریشن کے دوران اندھیرا ہونے کے باعث کچھ دہشت گرد موقع سے فرار ہو گئے۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے سے 2 خودکش جیکٹس، اسلحہ ، بم اور بارود برآمد کیا گیا


دوسری جانب ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز نے گارڈن اور میمن گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا جن میں سہیل سعید عرف سہیل ٹنکی، عبدالقادر اور محمد فارس شامل ہیں۔

رینجرز نے گلشن اقبال اور عوامی کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے 3 منشیات فروش گرفتار کرلیے جب کہ رینجرز نے گرفتار ملزمان میں 5 ملزمان کو پولیس اور ایک کو اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کردیا۔

 
Load Next Story