عمران خان کی سیاست اور زندگی نجومیوں اور حکیموں پر رہ گئی ہے طلال چوہدری
ایسے لوگوں کوامین اورصادق کا سرٹیفکیٹ دیا جارہا ہے جن کا ڈوپ ٹیسٹ بھی ٹھیک نہیں، وزیر مملکت
JAKARTA:
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کی سیاست اور زندگی نجومیوں اور حکیموں پر رہ گئی ہے۔
اسلام آباد میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نوازشریف آج پھرعدالت میں پیش ہوئے، آج ان لوگوں سے پوچھا جائے جوکل کہہ رہے تھے کہ سعودی عرب میں این آر او ہورہا ہے۔ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان اچھے سیاست دان تونہ بن سکے اب وہ جعلی شاہ رخ بننے کی کوشش کررہے ہیں اورعمران خان نے جو کل ٹویٹ کیااس میں وہ جعلی خان لگانا بھول گئے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: ''مائی نیم از خان اینڈ آئی ایم ناٹ اے ٹیررسٹ''، عمران خان
اس موقع پر وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا کہ امپائر کی انگلی پرآسرا کرنےوالے اب نجومی کی بات کرتے ہیں، عمران خان کی سیاست اور زندگی نجومیوں اور حکیموں پر رہ گئی ہے، ایسے لوگوں کوامین اورصادق کا سرٹیفکیٹ دیا جارہا ہے، جن کا ڈوپ ٹیسٹ بھی ٹھیک نہیں، اگر ایسے لوگ صادق اور امین ہیں تواللہ کا شکر ہے نواز شریف کو یہ سرٹیفکیٹ نہیں ملا، اہلیت کے سرٹیفکیٹ سے بات نہیں بنے گی، کون اہل ہے اورکون نااہل،فیصلہ پاکستان کے عوام کریں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزعمران خان کی جانب سے ٹوئٹ میں کہا گیا تھا کہ میرا نام خان ہے اور میں دہشت گرد نہیں۔