حکومت کی مثبت پالیسیوں نے لوڈشیڈنگ بحران پر قابو پایا وزیراعظم
بجلی کی پیداواری لاگت کم کرنے پر کام کر رہے ہیں، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی
وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کا کہنا ہے کہ (ن) لیگ حکومت کی مثبت پالیسیوں نے لوڈشیڈنگ بحران پر قابو پایا۔
اسلام آباد میں کامسیٹس میں نیٹ میٹرنگ فریم ورک کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نیٹ میٹرنگ سے سستی بجلی ملے گی اور لائن لاسز میں بھی کمی ہوگی جب کہ نیٹ میٹرنگ کے لیے بڑے پیمانے پر آلات درآمد کیے ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارے پاس گیس سے چلنے والے پاور پلانٹس اچھی حالت میں ہیں، اس کے علاوہ بجلی کی پیداواری لاگت کم کرنے پر کام کر رہے ہیں جب کہ حکومت کی مثبت پالیسیوں نے لوڈشیڈنگ بحران پر قابو پایا۔