بھارت نے اسرائیل سے ’اسپائک‘ میزائلوں کی خریداری کا معاہدہ منسوخ کردیا

50 کروڑ ڈالر کے معاہدے میں 8000 اسپائک میزائل، 300 لانچرز اور اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل سسٹم کی خریداری شامل تھی

ڈیل اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہوکےدورہ بھارت سےایک ہفتہ پہلےمنسوخ کی گئی،فوٹو:انٹرنیٹ

بھارت نے اسرائیل سے 50 کروڑ ڈالر مالیت کا جنگی ساز و سامان خریدنے کا معاہدہ منسوخ کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اسرائیلی اسلحہ ساز کمپنی کے ترجمان نے بتایا کہ انہیں بھارتی وزارت دفاع کی جانب سے معاہدے کی منسوخی کے حوالے سے باضابطہ مراسلہ موصول ہوا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ 50 کروڑ مالیت کی ہونے والی 'اسپائک ڈیل' منسوخ کردی گئی ہے۔معاہدے کے تحت بھارت کو اسرائیل سے 8 ہزار اسپائک میزائل، اور 300 لانچرز کے علاوہ اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل سسٹم بھی خریدنا تھا۔


بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے دورہ بھارت سے ایک ہفتہ پہلے منسوخ کیا گیا ہے۔ اسرائیل سے میزائل خریدنے کی صورت میں داخلی سطح پر میزائلوں کی تیاری کا پروگرام متاثرہوتا۔ اس لئے معاہدہ ہی ختم کردیا گیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: بھارت کا اسرائیل سے جدید جنگی سامان خریدنے کا معاہدہ

واضح رہے کہ اسپائک سسٹم دنیا بھر میں صرف 26 ممالک استعمال کررہے ہیں اور بھارت نے مذکورہ ٹیکنالوجی حاصل طویل المدتی مذاکرات کے بعد حاصل کی تھی۔
Load Next Story