عمران خان کا خواجہ آصف کو عدالت میں لے جانے کا دعوی
چیف جسٹس سے درخواست کرتا ہوں کہ اس کیس کو جلدی سنیں ، کیونکہ عوام کو سچ پتہ چلنا چاہئے۔عمران خان
شوکت خانم اسپتال کے فنڈز میں خورد برد کا الزام، عمران خان نے خواجہ آصف کے خلاف عدالت لے جانے کا اعلان کردیا۔ ایکسپریس نیوز
اسلام آباد میں تحریک انصاف کے سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا ، خواجہ آصف نے جو الزامات لگائے ، اس پر عدالت میں کیس کروں گا۔ چیف جسٹس سے درخواست کرتا ہوں کہ اس کیس کو جلدی سنیں ، کیونکہ عوام کو سچ پتہ چلنا چاہئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر چوہدری نثار نے شوکت خانم اسپتال کے فنڈز میں ان پر خوردبرد کا الزام لگایا، تووہ ان پر بھی کیس کریں گے۔ شوکت خانم کا ایک ایک پیسہ آڈٹ رپورٹ میں ظاہر کیا گیا ہے ، یہ منی لانڈرنگ کیسے ہوسکتی ہے؟ خواجہ آصف کے سارے الزامات بے بنیاد ہیں۔
شوکت خانم عالمی معیار کا اسپتال ہے ،وہ ملک کا سب سے بڑا خیراتی ادارہ بہی ہے۔اسے سیاست چمکانے کے لیے تباہ نہ کیا جائے۔
عمران خان کا کہنا تہا کہ انہوں نے نواز شریف پر گیارہ الزامات لگائے مگر انہوں نے ایک کا بھی جواب نھیں دیا۔ نواز شریف شیر بن کردکھائیں ، خواجہ آصف اور چوہدری نثار کو آگے کرنے کے بجائے خود سامنے آئیں۔