سندھ اسمبلی تحلیل گورنر نے سمری پر دستخط کردیئے

گزشتہ 5 سالوں میں اسمبلی کے 40 سے زائد سیشنز میں 302 نشستیں ہوئیں اور 32 کے لگ بھگ آرڈیننس کو قانونی شکل دی گئی۔

نگراں وزیر اعلیٰ کے لئے حکومت اور اپوزیشن میں پہلے ہی جسٹس (ر) قربان علوی کے نام پر اتفاق ہوچکا ہے۔ فوٹو: فائل

وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی ایڈوائس پر گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے سندھ اسمبلی تحلیل کردی۔


گزشتہ 5 سالوں میں اسمبلی کے 40 سے زائد سیشنز میں 302 نشستیں ہوئیں اور 32 کے لگ بھگ آرڈیننس کو قانونی شکل دی گئی۔ اسمبلی کی 5 سالہ مدت میں 6 اراکین اسمبلی کو دہری شہریت کی بنا پر مستعفی ہونا پڑا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے اسمبلی تحلیل کرنے کی ایڈوائس گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کو بھیجی تھی جبکہ نگراں وزیر اعلیٰ کے لئے حکومت اور اپوزیشن میں پہلے ہی جسٹس (ر) قربان علوی کے نام پر اتفاق ہوچکا ہے۔
Load Next Story