پاکستان سیریز بچانے کے لئے سردھڑ کی بازی لگانے کو تیار
پروٹیزکوقابوکرنے کیلیے بھرپور پریکٹس، عرفان نے فٹ ہو کر نیٹ میں بولنگ شروع کر دی، انجرڈ عمرگل نے گیند نہیں سنبھالی۔
سیریز بچانے کیلیے سردھڑ کی بازی لگانے کوتیار پاکستانی ٹیم کی مشقوں میں تیزی آگئی۔
پروٹیز کو قابو کرنے کیلیے تین گھنٹوں تک بھرپور پریکٹس کی، بدھ کو بھی خامیاں دور کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا، محمد عرفان نے فٹ ہو کر نیٹ میں بولنگ شروع کر دی، عمر گل بدستور انجرڈ ہیں اور گذشتہ روز پریکٹس میں حصہ نہیں لیا، شاہد آفریدی کے انگوٹھے کی تکلیف بھی برقرار ہے، دونوں کی فٹنس کا جائزہ لیا جائیگا، کوراپ سہیل تنویر بھی ٹیم کیساتھ ٹریننگ کرینگے،کوچ ڈیو واٹمور کا کہنا ہے کہ طویل ٹور سے بہت کچھ سیکھا، ون ڈے ٹرافی ہاتھ سے نکلی نہیں، چوتھے ون ڈے میں کم بیک کرینگے۔
ادھر جنوبی افریقہ افریقی بیٹسمین فاف ڈوپلیسس کی کمر جواب دے گئی اور وہ آخری دونوں میچز سے باہر ہوگئے،کوئنٹن ڈی کاک ان کی جگہ سنبھالینگے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیم پانچ ون ڈے میچز کی سیریز میں 1-2 کے خسارے سے دوچار ہے، جمعرات کو ڈربن میں شیڈول میچ اس کی سیریز میں واپسی کا آخری موقع ہے، اسے مدنظر رکھتے ہوئے گرین شرٹس نے اہم معرکے کیلیے اپنی تیاریاں تیز کردیں، کھلاڑیوں نے منگل کو کنگسمیڈ میں بھرپور ٹریننگ کی، فٹنس مسائل سے نبردآزما پیسر محمد عرفان بھی بولنگ کرتے دکھائی دیے، البتہ عمر گل نے نیٹ پریکٹس میں حصہ نہیں لیا۔
یاد رہے کہ عرفان دوسرے ون ڈے میں ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے تھے تاہم تیسرے میچ سے قبل انھوں نے ٹیم مینجمنٹ کو اپنی فٹنس کے حوالے سے مطمئن کرکے پلیئنگ الیون میں جگہ بنالی تھی، مگر صرف 7 ہی اوورز بعد وہ میدان چھوڑنے پر مجبور ہوگئے بعد میں علم ہوا تھا کہ وہ ڈی ہائیڈریشن کا شکار ہوگئے تھے۔ آل راؤنڈر آفریدی کے انگوٹھے میں بھی بدستور تکلیف ہے اور وہ گذشتہ روز مختصر وقت کیلیے ہی پریکٹس میں شریک ہوئے، جمعرات کے چوتھے میچ سے قبل بدھ کو ایک اور ٹریننگ سیشن ہو گا، اس دوران پلیئرز کی فٹنس کا جائزہ لے کر مقابلے میں شرکت کے بارے میں فیصلہ کیا جائیگا۔
بطور بیک اپ طلب شدہ پیسر سہیل تنویر جنوبی افریقی ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی میچ میں لائنز کی نمائندگی کے بعد بدھ کے روز گرین شرٹس کو جوائن کرلیں گے، ان کی فارم اور فٹنس بھی نیٹ پر جانچی جائے گی۔ پاکستانی ٹیم کو جنوبی افریقہ میں کافی دن ہوچکے، اس لیے پلیئرز تھکن کا بھی شکار ہونے لگے ہیں۔ کوچ ڈیوواٹمور کا کہنا ہے کہ یہ خاصا طویل ٹور اور ہم جنوری سے یہاں پر مقیم ہیں، کھلاڑیوں نے جنوبی افریقہ میں کھیل کر کافی کچھ سیکھا، ٹیسٹ کے مقابلے میں ون ڈے میں ہماری کارکردگی اچھی رہی، گوکہ ابھی سیریز میں خسارے کا شکار ہیں تاہم چوتھا میچ جیت کر کم بیک کی کوشش کریں گے۔
دوسری جانب ہائی اسکورنگ میچ میں فتح کی وجہ سے میزبان سائیڈ کے حوصلے بدستور بلند ہیں تاہم اسے اپنے اہم مڈل آرڈر بیٹسمین فاف ڈوپلیسس کی جدائی کا صدمہ جھیلنا پڑا، وہ کمر کی تکلیف کی وجہ سے نہ صرف باقی دو میچز بلکہ آئی پی ایل سے بھی ابتدائی چار ہفتوں کے لیے باہر ہوگئے ہیں۔ ڈاکٹرز نے انھیں6 ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے، ان کی جگہ کونٹن ڈی کاک سنبھالیں گے۔ ٹیم منیجر محمد موسیٰ جی کا کہنا ہے کہ فاف کو گذشتہ کچھ دنوں سے کمر کے نچلے حصے میں تکلیف ہورہی تھی، اسکین ٹیسٹ کے بعد یہ فیصلے کیا گیا کہ ان کی انجری کے حوالے سے مزید کوئی خطرہ مول لینے سے بہتر ہوگا کہ مناسب آرام کا موقع فراہم کیا جائے، وہ اس تکلیف سے نجات کیلیے ہائیپربیرک آکسیجن تھراپی کرائیں گے۔