یوراج سنگھ کی کینسر کیخلاف جدوجہد کے بارے میں کتاب شائع
232 صفحات کی اس کتاب کا نام ’دی ٹیسٹ آف مائی لائف‘ ہے۔
بھارتی آل رائونڈر یوراج سنگھ کی کینسر کیخلاف جدوجہد کے بارے میں کتاب منظر عام پر آگئی ہے۔
232 صفحات کی اس کتاب کا نام 'دی ٹیسٹ آف مائی لائف' ہے، اس میں انھوں نے کینسر کے بارے میں پہلی بار علم ہونے سے نجات تک کی تمام تر تفصیلات شامل کی ہیں، یوراج سنگھ کا کہنا ہے کہ انھوں نے اپنے ان مشکل ترین لمحات کو کتاب کی شکل اس لیے دی تاکہ اس مرض میں مبتلا دوسرے افراد خود کو اکیلا نہ سمجھیں اور حوصلے و جراتمندی سے اس کا سامنا کریں۔
یوراج سنگھ نے اپنی کتاب میں لکھا کہ ان کے لیے یہ قبول کرنا ہی مشکل تھا کہ وہ کینسر جیسے مرض میں مبتلا ہوچکے ہیں، تاہم بعد میں انھوں نے اسے بھی ایک چیلنج کے طور پر لیا اور کسی بھی موقع پر مایوس نہیں ہوئے۔