دن رات شرمندہ ہونے سے بہتر ہے کہ ہم امریکی امداد کو خدا حافظ کہہ دیں شہباز شریف
عزت اور وقارسے زندگی گزارنے والی قومیں ہی زندہ رہتی ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب
وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہمیں امریکا یا کسی ملک سے لڑائی نہیں لڑنی اور دن رات شرمندہ ہونے سے بہتر ہے کہ ہم ایسی مدد کو خدا حافظ کہہ دیں۔
لاہور میں سیف سٹیز اتھارٹی کی تقریب سے خطاب کے دوران شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے دہشت گردی کی کارروائیوں پر قابو پانے میں مدد ملےگی ، سیف سٹی پراجیکٹ کے لیے ماہرین کی خدمات حاصل کی گئی ہیں، اس سےشہریوں کو اسٹریٹ کرائم سے بچایا جاسکے گا، سیف سٹی پراجیکٹ کو پنجاب کے دیگر شہروں تک پہنچائیں گے۔
شہباز شریف نے کہا کہ عزت اور وقارسے زندگی گزارنے والی قومیں ہی زندہ رہتی ہیں، کشکول اور مانگے تانگے کی زندگی میں عزت نہیں ملتی، ایسی ذلت کی زندگی سے موت بہتر ہے، امریکی صدر نے اپنے ٹویٹ میں بہت سخت بیان جاری کیا، اشرافیہ کو فیصلہ کرنا ہے کہ ایسی بھیک سے توبہ کرلیں جس وجہ سے ہر وقت ہم پر طعنہ زنی ہو ۔ دن رات شرمندہ ہونے سے بہتر ہے کہ ہم ایسی مدد کو خدا حافظ کہہ دیں، ہمیں امریکا یا کسی ملک سے لڑائی نہیں لڑنی، ہم روکھی سوکھی کھالیں گے۔
اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب نے مختلف اضلاع کے اراکین پنجاب اسمبلی سے ملاقات کے دوران کہا کہ سیاست عوام کی خدمت کا نام ہے اور خدمت جذبے سے ہوتی ہے، مسلم لیگ(ن) کی قیادت کا جینا مرنا عوام کے ساتھ ہے اور ہم نے عوامی خدمت میں نام کمایا ہے جب کہ ایک سیاسی جماعت کے قائد نے الزام تراشی میں نام بنایا ہے۔ ایسے عناصر کو عوامی منصوبوں کی مخالفت بہت مہنگی پڑے گی ۔