دہشتگردی کابازارگرم کرنیوالوں کو لگام دی جائےالطاف حسین
اہل دانش اورپروفیشنلزکوچن چن کرقتل کیاجارہاہے،حکومت نام کی کوئی چیزنظرنہیں آرہی. الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے مسلح دہشت گردوں کے ہاتھوں عباسی شہیداسپتال کے سنیئررجسٹراراوراسسٹنٹ پروفیسرڈاکٹراسد عثمان، انکے محافظ کے بہیمانہ قتل کی سخت مذمت کی اوران کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کامطالبہ کیا۔
ایک بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ وہ اہل دانش اورپروفیشنلزجوکسی بھی معاشرے کاسرمایہ ہوتے ہیں انہیں چن چن کردہشتگردی کانشانہ بنایا جارہاہے،سفاک قاتل دندناتے پھررہے ہیں اورشہرمیں حکومت و انتظامیہ نام کی کوئی چیزنظرنہیں آرہی۔ الطاف حسین نے ارباب اختیارسے مطالبہ کیاکہ کراچی میں دہشت گردی کابازار گرم کرنے والوں کولگام دی جائے اور قاتلوں اور ان کے سرپرستوں کوعوام کے سامنے بے نقاب کیا جائے۔
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے بھی پروفیسر اسد عثمان کے بہیمانہ قتل کی سخت ترین مذمت کی ہے اوراسے شہرکاامن تباہ کرنے گھناؤنی سازشوں کاتسلسل قراردیاہے۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ شہرمیں درندہ صفت دہشتگردنہ صرف آزادہیں بلکہ شہرمیں قانون نافذکرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی بھاری نفری کے باوجودآزادانہ طورپرقتل و غارت کررہے ہیں اورعلم،طب اورمعززپیشوں سے وابستہ شخصیات کونشانہ بنارہے ہیں۔
جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔رابطہ کمیٹی نے صدر، وزیراعظم،گورنراوروزیراعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیاکہ دہشتگردی کے واقعات کاسنجیدگی سے نوٹس لیاجائے۔