میٹرک کے امتحان 27 مارچ اور انٹر کے پیپر 24 اپریل سے ہونگے
کراچی میں میٹرک کے امتحانات میں ساڑھے3لاکھ کے قریب طلبا کی شرکت متوقع۔
PARIS:
کراچی سمیت سندھ بھر میں میٹرک اورانٹرکے سالانہ امتحانات برائے سال 2018 کی تاریخوں کاتعین کرلیا گیا ہے۔
کراچی سمیت سندھ بھر میں فیصلے کے تحت سندھ بھرمیں میٹرک کے امتحانات27مارچ جبکہ انٹرکے امتحانات 24اپریل سے شروع ہونگے۔ مجموعی طورپران امتحانات میں 25لاکھ سے زائد طلبا کی شریک ہونگے صرف کراچی میں میٹرک کے امتحانات میں ساڑھے تین لاکھ کے قریب طلبا کی شرکت متوقع ہے۔
امتحانات کی تاریخوں کے تعین کافیصلہ گزشتہ روز ثانوی واعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ حیدرآباد میں سندھ کے تمام تعلیمی بورڈزکے ناظمین امتحانات کے منعقدہ اجلاس میں کیاگیا، اس فیصلے کی حتمی منظوری آئندہ چندروزمیں صوبائی محکمہ اسکول ایجوکیشن اورصوبائی محکمہ کالج ایجوکیشن کی اسٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں دی جائے گی جو صوبائی وزیرتعلیم جام مہتاب حسین ڈہرکی زیرصدارت ہوگا۔
گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں ثانوی واعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ حیدرآباد کے قائم مقام ناظم امتحانات مسرورزئی،انٹربورڈ کراچی کے قائم مقام ناظم امتحانات محمد جعفر،میٹرک بورڈ کراچی کے قائم مقام ناظم امتحانات خالداحسان، سکھربورڈ کے ناظم امتحانات عبدالسمی سومرو،لاڑکانہ بورڈ کے ناظم امتحانات فخر الدین، میرپور خاص بورڈ کے انجینئرانورعلیم اورسندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے ناظم امتحانات اظہرعلی شاہ شریک ہوئے۔
اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ انٹرکے امتحانات کا پہلا اور بڑا مرحلہ مئی کے وسط سے شروع ہونے والے رمضان المبارک کے مہینے سے قبل ہی ختم کرلیاجائے گالہٰذاکراچی سمیت سندھ بھرمیں میٹرک کے امتحانات 27مارچ سے شروع ہوجائیں گے اورتقریباًایک ماہ بعد انٹرکے امتحانات 24 اپریل سے ہونگے انٹربورڈ کراچی کے تحت 24اپریل سے انٹرکے امتحانات کے پہلے اوربڑے مرحلے کاآغاز ہوگا جس میں صبح میں انٹرسائنس (میڈیکل؍پری انجینئرنگ) جبکہ دوپہرمیں کامرس (ریگولر؍پرائیویٹ) کے امتحانات ہونگے جبکہ دوسرے مرحلے میں انٹرہیومینیٹیز (ریگولر؍ پرائیویٹ) کے پرچے لیے جائیں گے اورممکنہ طورپریہ پرچے مئی کے دوسرے عشرے سے ہی شروع ہونگے تاہم یہ امتحانات دوران رمضان جاری رہیں گے۔
یادرہے کہ گزشتہ برس کراچی میں میٹرک سائنس کے امتحانات مردم شماری کے مرحلے میں سرکاری اسکولوں کے اساتذہ کی تعیناتیوں کے سبب تاخیرکاشکارہوگئے تھے اورامتحانات شیڈول کے برعکس اپریل کے وسط سے شروع ہوئے تھے۔