پاک فضائیہ ملکی خود مختاری کا ہر قیمت پر تحفظ کریگی ایئر چیف

پاک فضائیہ ملک کی تمام فضائی سرحدوں کا دفاع کرنے کیلیے ہمہ وقت تیارہے، سہیل امان

پاک فضائیہ ملک کی تمام فضائی سرحدوں کا دفاع کرنے کیلیے ہمہ وقت تیارہے، سہیل امان۔ فوٹو : فائل

پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان نے کہاہے کہ پاک فضائیہ اپنی علاقائی سالمیت اورملکی خودمختاری کاہرقیمت پر تحفظ کریگی۔

پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان نے پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ پاک فضائیہ ملک کی تمام فضائی سرحدوں کا دفاع کرنے کیلیے ہمہ وقت تیارہے جب کہ اپنی علاقائی سالمیت اور ملکی خودمختاری کاہرقیمت پر تحفظ کریگی۔


گزشتہ روز ہیڈکوارٹرز ایئرڈیفنس کمانڈ کا دورہ کیا، ایئرچیف کی آمدپر ایئرآفیسر کمانڈنگ ایئرڈیفنس کمانڈایئروائس مارشل محمدظہور فیصل نے انکا استقبال کیا۔ ایئرچیف نے ایئرڈیفنس کمانڈ اینڈکنٹرول سنٹرمیں ملک میں جاری ایئرڈیفنس آپریشنزکا معائنہ کیا۔

ایئرچیف نے پاک فضائیہ کے کمبیٹ کریوسے ملاقات کی اورانکی وطن عزیزکی فضائی سرحدوں کے دفاع کے مقدس فریضے کواحسن طریقے سے ہمہ وقت سرانجام دینے کے جذبے کوسراہا۔ انھوں نے کہاہمیں پاک فضائیہ کی بھرپورآپریشنل تیاریوں کیلیے تندہی اورخلوص نیت سے کوششیں جاری رکھنی چاہئیں۔
Load Next Story