وزارت پورٹ اینڈ شپنگ میں5اعلیٰ افسروں کوکام سے روک دیاگیا
فروری کے دوسرے ہفتے غیرقانونی تقرریوں کی نشاندہی ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کی تھی
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی طرف سے وزارت پورٹس اینڈشپنگ میں فروری کے دوسرے ہفتے ہونے والے خلاف قواعد تبادلوں اورتقرریوں کی نشاندہی کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے پانچ اعلیٰ افسروں کوان کی نئی پوسٹوں پرکام سے روک دیاہے۔
یہ تبادلے اورتقرریاں چیئرمین پورٹ قاسم اتھارٹی، پی این ایس سی،جی پی اے اورجائنٹ سیکریٹری ایم او پی اینڈایس اورڈی جی پی اینڈایس کے عہدوں پرکی گئی تھیں۔
ان میں پی این ایس سی میں تبادلے سے قبل ایڈمرل ریٹائرڈ محمدشفیع چیئرمین پورٹ قاسم اتھارٹی کے طورپرکام کررہے تھے۔وائس ایڈمرل ریٹائرڈاظہرشمیم کوڈی جی پورٹس اینڈ شپنگ سے تبدیل کرکے جی پی اے کا نیاچیئرمین تعینات کیاگیاتھا۔