شاہ زیب قتل کیسسرکاری وکیل کوتبدیل کرنے کاحکم
مظفرسولنگی کوتبدیل کرکے کوئی اورپبلک پراسیکیوٹر تعینات کیا جائے،سندھ ہائیکورٹ
لاہور:
سندھ ہائیکورٹ نے شاہ زیب قتل کیس میں سرکاری وکیل کی تبدیلی کی درخواست منظور کرتے ہوئے مظفرسولنگی کے بجائے کسی اوراہل،قابل اور ایماندار پراسیکیوٹرکوتعینات کرنے کاحکم دیاہے۔
حکومت سندھ نے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے اسسٹنٹ پراسیکیوٹرجنرل سندھ منتظر مہدی کواس مقدمے کیلیے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر مقرر کردیا ہے،جسٹس مقبول باقرکی سربراہی میں2رکنی بینچ نے منگل کومقتول شاہ زیب کے والدین اورنگزیب خان ا ورمسمات عنبرین خان کی جانب سے دائردرخواست کی سماعت کی۔
اس موقع پر پراسیکیوٹر جنرل شہادت اعوان نے عدالت کوبتایاکہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹرمظفرسولنگی بھی قابل ہیں اوراتنی ہی قابلیت کے حامل ہیں جتنے سابق ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر شاہدمحمود آرائیں یاکوئی اور پراسیکیوٹر ہے، درخواست گزاروں کے وکیل کسی ٹھوس وجہ کے بغیرمظفرسولنگی کومتنازع بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔
تاہم فاضل عدالت اگر پراسیکیوٹرکی تبدیلی کا حکم دے اورمحکمہ قانون کسی اور کو پراسیکیوٹر تعینات کرے توہمیں کوئی اعتراض نہیں۔
عدالت نے درخواست نمٹاتے ہوئے محکمہ قانون کوہدایت کی کہ مظفرسولنگی کوفی الفورمقدمے سے علیحدہ کرکے کسی اورپبلک پراسیکیوٹر کو تعینات کیاجائے اورسندھ ہائیکورٹ کی اجازت کے بغیراس مقدمے کاسرکاری وکیل تبدیل نہ کیاجائے۔دریں اثناملزم شاہ رخ جتوئی کی جانب سے مقدمہ کاتفتیشی افسرتبدیل کرنے کیلہے درخواست دائر کردی گئی ہے۔