موجودہ نظام کے تحت الیکشن میں حصہ لیناجرم ہےطاہرالقادری

پنجاب میں نگراں وزارتوں کیلیے7کروڑریٹ مقرر،کسی پرووٹ نہ ڈالنے کیلیے دباؤنہیں ڈالیں گے

فوٹو: فائل

تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری نے کہاہے کہ موجودہ انتخابی نظام کے تحت انتخابات میں حصہ لیناجرم اورپاکستان کو 2015 تک توڑنے کی سازش کی تکمیل کاحصے داربننا ہے۔

ہم پولنگ اسٹیشنوں کے باہر نہیں بلکہ ان کے قریب کسی ایک مخصوص جگہ پرپولنگ والے دن پرامن دھرنے دیں گے،حکومت نے اصلاحات کاکوئی وعدہ پورانہیں کیا،الیکشن کمیشن نے بھی سیاسی اورانتخابی کرپشن کی کھلی چھٹی دے دی ہے،اب کرپٹ لوگ آسانی سے منتخب ہوکراسمبلیوں میں آئیں گے ۔




انتخابات کے روزکسی کوزبردستی پولنگ اسٹیشن تک جانے سے نہیں روکیں گے لیکن لاکھوں لوگ ضمیر کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے انتخابی عمل کابائیکاٹ کریں گے۔منگل کولاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ میں قوم کوبتانا چاہتا ہوں کہ یہ انتخابات ملک توڑنے کی سازش کاحصہ ہیں،یہ سازش2010میں تیار کی گئی تھی جس کو2015 میں مکمل کیاجاناہے لیکن ہم دعاگوہیں کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کوہمیشہ قائم رکھے۔
Load Next Story