کراچیرینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن 15 افراد زیر حراستاسلحہ برآمد

رینجرز نے مشرف کالونی اور یوسف گوٹھ کا محاصرہ کیا اس دوران کسی کواندراورباہرجانے کی اجازت نہیں دی گئی۔

رینجرز نے ٹارگٹڈکارروائی کے دوران 3 کلاشنکوف ، 2 ٹی ٹی پستول ، ایل ایم جی کی بیلٹ اور دیگر سامان بھی برآمد کیا. فوٹو: فائل

ماڑی پورکے مختلف علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کے دوران 15 جرائم پیشہ افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کرلیا۔

جرائم پیشہ ،،دہشت گردوں اور ٹارگٹ کلرزکے خلاف رینجرزکی تابڑتوڑکارروائیاں جاری ہیں ،آج صبح 6 بجے ماڑی پور کے علاقے مشرف کالونی اور یوسف گوٹھ کا محاصرہ کرکے رینجرزکی نفری اندرداخل ہوگئی جبکہ ٹارگٹڈ آپریشن میں خواتین اہلکاربھی شامل تھیں۔


ٹارگٹڈ آپریشن میں رینجرز کے 500 سے زائد جوانوں نے حصہ لیا جبکہ رینجرز کے تقریبا پانچ گھنٹے جاری رہنے والے آپریشن کے دوران کسی بھی شخص کو اندر جانے اور باہر نکلنے کی اجازات نہیں تھی ،متاثرہ علاقوں ميں آج اسکول بھی بند رہے۔

رینجرز ذرائع کے مطابق کارروائی میں کئی جرائم پیشہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جن کے قبضے سے 3 کلاشنکوف ، 2 ٹی ٹی پستول ، ایل ایم جی کی بیلٹ اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا ہے.

Recommended Stories

Load Next Story