بہت جلد کراچی میں جاری بدامنی پرقابو پالیں گے قائم مقام آئی جی سندھ
غیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں کوخبردارکرتا ہوں کہ وہ فوری طورپرناجائزاسلحہ تھانوں میں جمع کرادیں ،غلام شبیرشیخ
WASHINGTON:
قائم مقام آئی جی سندھ غلام شبیرشیخ نے دعویٰ کیا ہے کہ 2سے 4 مہینے کے دوران کراچی میں جاری بدامنی پرقابوپالیں گے۔
پولیس ٹریننگ سینٹر رزاق آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے غلام شبیرشیخ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی سرحد پار سے آئی ہے جبکہ اس کی روک تھام کے لئے سنجیدہ کوششیں نہیں کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں جرائم کی روک تھام کے لئے پولیس کی نفری ناکافی ہے ۔
غلام شبیرشیخ کا کہنا تھا کہ ہمارا پہلا ٹارگٹ عوام کا اعتماد بحال کرناہے جبکہ اس سلسلے میں ڈی جی رینجرزسے بھی بات ہوئی ہے اور ہم مل کرکام کریں گے۔ انہوں نے غیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں کوخبردارکرتے ہوئے کہا کہ وہ فوری طورپرناجائزاسلحہ تھانوں میں جمع کرادیں بصورت دیگر پکڑے جانے پرانہیں انسداد دہشت گردی ایکٹ کا سامنا کرنا ہوگا ، اس سیکشن کے تحت 14 سال کی سزا بھی ہوسکتی ہے ۔