عمران خان پاکستان تحریک انصاف کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب

اب یہ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ وہ چوروں، ڈاکوؤں اور لٹیروں کا اسمبلی میں داخلہ روکے، عمران خان

23مارچ کو پارٹی منشور كا اعلان کیا جائے گا جو قومی امنگوں كے عین مطابق ہوگا۔، عمران خان فوٹو: فائل

عمران خان پاکستان تحریک انصاف کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے۔

لاہورمیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اقتدار میں آكر ایک نیا پاكستان بنائیں گے جس میں كر پشن، لوٹ کھسوٹ، بے روزگاری اور ٹیكس چوی نہیں بلكہ ترقی وخوشخالی ہوگی،تحریک انصاف كا سونامی تیزی كے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے اور كوئی بھی سیاسی جماعت تحریک انصاف كے سونامی كا مقابلہ نہیں كرسکے گی اور ہم آئندہ انتخابات میں عوام طاقت سے سیاسی مخالفین كو شكست دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے انتخابات سے قبل ہی ملک میں نئے پاكستان كی بنیاد ركھ دی ہے اور ملک سے مورثی سیاست كا خاتمہ كر دیا ہے۔


تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ ہم عوام كو ٹیكس چوروں كو ووٹ دینے سے روكنے كے لئے آگاہی مہم چلا ئیں گے اوریہ الیکشن کمیشن کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ چوروں، ڈاکوؤں اور لٹیروں کا اسمبلی میں داخلہ روکےاگر الیکشن کمیشن چاہے تو 7 روز میں بھی اسكروٹنی كے دوران ٹیكس چوروں كو پکڑا جاسکتا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نظریے اور اصول كی سیاست كر رہی ہے اور پاكستان كو بچانے كے لئے معاشرے كے تمام طبقات كی ذمہ داری ہے كہ وہ اپنا كردار ادا كر نے كے لئے 23 مارچ كو مینار پاكستان كے جلسے میں بھرپور شركت كریں۔ ان کا کہنا تھا کہ 23 مارچ کو پارٹی منشور كا بھی اعلان کیا جائے گا جو قومی امنگوں كے عین مطابق ہوگا۔

Recommended Stories

Load Next Story