بلوچستان میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام مستونگ سے اسلحے کا ذخیرہ برآمد
دہشت گردی کے لیے چھپایا گیا اسلحہ غاروں سے برآمد کیا گیا، آئی ایس پی آر
ایف سی بلوچستان نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے مستونگ کے غاروں سے اسلحہ و گولہ بارود کا ذخیرہ برآمد کرلیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملک بھر میں آپریشن ''رد الفساد'' کامیابی سے جاری ہے جس کے تحت فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) بلوچستان نے مستونگ میں زیر حراست ملزمان کی معلومات پر کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ و گولہ بارود کا ذخیرہ برآمد کرلیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشت گردی کے لیے چھپایا گیا اسلحہ غاروں سے برآمد کیا گیا جس میں اسلحہ، گولہ بارود، اسنائپرز رائفلز، دستی بم اور آئی ای ڈیز شامل ہیں۔
دریں اثنا سیکیورٹی فورسز نے اورکزئی ایجنسی کے علاقے غلجو میں کارروائی کرتے ہوئے زمین میں چھپایا گیا بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق اسلحہ دہشت گردی کی کسی واردات کے لیے وہاں چھپایا گیا تھا، کارروائی کے دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔
خیال رہے کہ ملک بھر میں دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج کی جانب سے ہر سطح پر آپریشن رد الفساد کامیابی سے جاری ہے۔