کرکٹ میں مزید تبدیلوں کا امکان زور پکڑنے لگا

سر پر چوٹ کھانے والے پلیئرکی جگہ متبادل کھلانے کی اجازت دینے پر غور۔

ایم سی سی میٹنگ میں کرپشن اوردوران کھیل فقرے بازی پر بھی بات ہوگی۔ فوٹو: سوشل میڈیا

WASHINGTON, DC:
کرکٹ میں مزید تبدیلوں کا امکان زور پکڑنے لگا۔

دنیا کے قدیم ترین اور کرکٹ قوانین کے سرپرست میریلیبون کرکٹ کلب کی کرکٹ کمیٹی کا اہم اجلاس سڈنی میں منگل اور بدھ کو منعقد ہورہا ہے، جس میں کچھ انتہائی اہم اجلاس پر غور کیا جائے گا، ان کی منظوری سے کھیل میں مزید تبدیلیوں کا امکان روشن ہو سکتا ہے۔

میٹنگ کے ایجنڈے میں سب سے اہم سر پر چوٹ کھانے والے پلیئر کی جگہ متبادل کو کھلانے کا معاملہ ہے۔ مختلف حلقوں کی جانب سے یہ مطالبہ ہورہا ہے کہ دوران میچ اگر کسی کھلاڑی کو سر پر چوٹ لگ جائے تو اس کی جگہ نئے کھلاڑی کو میدان میں اترنے کی اجازت ہونا چاہیے جوزخمی پلیئرکی جگہ بیٹنگ یا بولنگ بھی کرپائے۔ اس کے ساتھ کھیل کو اولمپکس کا حصہ بنائے جانے کے معاملے پر بھی غور ہوگا جس کی سب سے زیادہ مخالفت بھارت کررہا ہے۔


ٹیسٹ کرکٹ، ورلڈ چیمپئن شپ، چار روزہ اور ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کرکٹ کے حوالے سے مختلف چیزوں کا جائزہ لیا جائیگا۔ گذشتہ دنوں بھارتی بکیز کی جانب سے اسٹنگ آپریشن کے دوران ایشز جیسی اہم سیریز میں فکسنگ کے بیان کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے ایم سی سی کمیٹی نے اس معاملے کا جائزہ لینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

اس بار بنگلادیش کے شکیب ، نیوزی لینڈ کی سوزی بیٹس اور سری لنکن کماردھرما سینا پہلی بار ایم سی سی کمیٹی میں شرکت کرینگے جب کہ اس کرکٹ کمیٹی میں سابق پاکستانی کپتان رمیز راجہ بھی شامل ہیں، میٹنگ میں جو فیصلے کیے جائیں گے ان کا بعد میں آئی سی سی کرکٹ کمیٹی جائزہ لے گی۔

 
Load Next Story