ایس او ایس ولیج نادار بچوں کو پاکستانی معمار بنارہا ہے گورنر سندھ
گورنر ہاؤس میں جامشورو ولیج کی تقریب رونمائی سے ڈاکٹر عشرت العباد کاخطاب
گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہاہے کہ پاکستان کو اس وقت سنگین چیلنجز کا سامنا ہے۔
جس میں غربت سب سے بڑا چیلنج ہے،انھوں نے کہا کہ غربت پر اگر فوری قابو نہ پایا گیا تو دہشت گردی اور انتہا پسندی میں اضافہ ہو تا چلے جائے گا،ایس او ایس ولیج یتیم اور نادار بچوں کو پاکستان کا بہترین معمار بنانے کے لیے کوشاں ہے ،یہ بات انھوں نے گورنر ہاؤس میں ایس او ایس ولیج جامشورو کی تقریب رونمائی سے خطاب میںکہی۔
انھوں نے کہا کہ معاشرے میں وہ طبقہ جو سہولتوں سے محروم ہے اسے بہکا کر دہشت گردی اور انتہا پسندی کی طرف راغب کرنے میں آسانی ہوتی ہے لیکن ایس او ایس ایسے لوگوں کو مثبت سوچ دے کر معاشرے میں کامیاب شہری بنانے میں مدد گار بن رہا ہے ، جس طرح مخیر حضرات اس ادارے کی مدد کررہے ہیں اس سے یہ بات عیاں ہوتی ہے کہ پاکستان کا مستقبل تابناک ہے ،حکومت ہر سطح پر ایسے اداروں کی مدد کرے گی۔
کیونکہ یہ ادارے حکومت کا ہاتھ بٹا رہے ہیں،جاوید جبار نے ایس او ایس ولیج جامشورو کی تعمیر میں اپنی ذمے داری احسن طریقے سے نبھائی ہے، گورنر سندھ نے ادارے کے لیے ایک کروڑ روپے گرانٹ کا اعلان کیا جبکہ تقریب میں پرفارم کرنے والے بچوں کے لیے دس لاکھ روپے دینے کا بھی اعلان کیا، اس موقع پر جاوید جبار اور ادارے کے سربراہ نے گورنر سندھ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ذاتی کاوشوں کی بنا پر یہ پروجیکٹ پایہ تکمیل کو پہنچا ہے ہم ان کے ممنون ہیں۔