ایف بی صنعتی ایریا فیکٹری میں آتشزدگی سے لاکھوں کا نقصان
آگ شدید تھی،18گاڑیوں،باؤزراوراسنارکل کی مدد سے آگ بجھائی،احتشام الدین
فیڈرل بی ایریا صنعتی ایریا میں تولیہ فیکٹری میں آتشزدگی کے باعث سامان خاکستر ہوگیا ۔
آگ کی شدت کے باعث اسے تیسرے درجے کی آگ قرار دیا گیا ، فائر بریگیڈ نے کئی گھنٹے کی سخت جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا،آگ کے باعث علاقے میں دھوئیں کے بادل چھاگئے،لاکھوں روپے مالیت کے تولیہ اور دیگر سامان جل گیا ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز فیڈرل بی صنعتی ایریا بلاک 22 میں واقع تولیہ فیکٹری کی 3 منزلہ عمارت میں دوپہر تقریباً ساڑھے 12بجے نامعلوم وجوہات کی بنا پر آگ لگ گئی ،واقعے کے بعد فائربریگیڈ کو طلب کیا گیا۔
جس نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیوںکا آغاز کیا،آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کواپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے بعد فائربریگیڈ کی مزید گاڑیوں،باؤزر اوراسنارکل کوطلب کیا گیا، آگ کے باعث علاقے میں دھوئیں کے کثیف بادل چھاگئے ، فوری طور پر فیکٹری میںکام کرنے والے ملازمین کوعمارت سے بحفاظت باہر نکالا گیا جبکہ بالائی منزلوں سے ملازمین کو نکالنے کیلیے اسنارکل سے مدد لی گئی۔
آگ لگنے کے باعث لاکھوں روپے مالیت کا تولیہ ،کپڑا ،مشینری اوردیگر سامان خاکستر ہو گیا، چیف فائر آفیسر احتشام الدین نے ایکسپریس کو بتایا کہ آگ انتہائی شدید تھی،امدادی کارروائیوں میں مجموعی طور پر 18 گاڑیوں ، ایک باؤزر اور ایک اسنارکل نے حصہ لیا ، شام کو 6بجے تک آگ پر قابو پالیا گیا جس کے بعد کولنگ کے عمل کا آغاز کیا گیا۔