فیصل آباد الائیڈ اسپتال میں سیکیورٹی گارڈ کی مریضہ سے زیادتی
پولیس نے معاملے کو دبانے کے لیے خاتون کو ذہنی مریضہ قرار دے دیا
الائیڈ اسپتال میں سکیورٹی گارڈ کے ہاتھوں خاتون مریضہ سے مبینہ زیادتی کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے جب کہ پولیس نے معاملے کو دبانے کے لیے خاتون کو ذہنی مریضہ قرار دے دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق فیصل آباد کے سرکاری الائیڈ اسپتال میں سیکیورٹی گارڈ کے ہاتھوں خاتون مریضہ سے مبینہ زیادتی کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے۔ جھمرہ کی رہائشی مریضہ (ش) رات گئے اسپتال آئی تو گارڈ نے اسے زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ مریضہ نے اپنے بیان میں اسپتال انتظامیہ کو بتایا کہ گارڈ اسے دھوکے سے برن یونٹ کے پیچھے لے گیا اور ساتھی کی مدد سے زیادتی کا نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں: الائیڈ اسپتال میں خسرہ سے مزید 2 بچے جاں بحق، تعداد 71 ہوگئی
وائس چانسلر میڈیکل یونیورسٹی نے واقعے کی تحقیقات کیلئے 6رکنی کمیٹی بنادی اور نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ دوسری جانب پولیس معاملے کو دبانے کی کوشش کررہی ہے اور خاتون کو ذہنی مریضہ قرار دے دیا ہے۔ ایس ایچ او سول لائنز نے ایکسپریس نیوز سے کہا کہ پولیس نے واقعے کی تفتیش کی ہے اور خاتون ذہنی مریضہ لگتی ہے۔
واضح رہے کہ الائیڈ اسپتال میں سیکیورٹی گارڈز کی جانب سے مریضوں اور ان کے تیمارداروں پر تشدد بھی معمول کی بات ہے۔