سندھ میں رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 90 روز کی توسیع
رینجرز کراچی ٹارگٹڈ آپریشن اور امن و امان قائم کرنے میں پولیس کے ساتھ اچھا کام کررہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 90 روز کی توسیع کی منظوری دے دی ہے۔
ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کے مطابق رینجرز کے خصوصی اختیارات کی مدت 10 جنوری کو ختم ہورہی تھی جس کے باعث محکمہ داخلہ کی جانب سے رینجرز اختیارات میں اضافے کی سمری وزیراعلیٰ سندھ کو بھیجی گئی جو انہوں نے منظور کرلی گئی، جس کے بعد کراچی سمیت صوبے بھر میں رینجرز کو آئندہ 90 روز کے لیے خصوصی اختیارات حاصل ہوں گے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : سندھ رینجرز کے قیام اور اختیارات میں توسیع کر دی گئی
اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ رینجرز کراچی ٹارگٹڈ آپریشن اور امن و امان قائم کرنے میں پولیس کے ساتھ اچھا کام کررہی ہے، کراچی کا امن ملک کا امن ہے۔
واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی ایکٹ کی رو سے ملنے والے خصوصی اختیارات کے تحت رینجرز قانونی طور پر جرائم پیشہ افراد اور دہشت گردوں کے خلاف آزادانہ کارروائی کرسکتی ہے۔