شاہ رخ کا فرار گرفتار ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے دیگر نامزد ملزموں کی عبوری ضمانت میں 7روز کی توسیع کردی

آتش گیر مواد اور اسلحہ ایکٹ کے الزام میں گرفتار لشکر جھنگوی کے رکن کا جسمانی ریمانڈ فوٹو: فائل

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر محمد یامین نے شاہ رخ جتوئی کو بیرون ملک فرار کرانے میں اس کی مدد کرنے اور اعانت جرم میں پابند سلاسل محمد طحہ حسین اور سہیل احمد کی جانب سے دائر درخواست ضمانت پر طرفین وکلا کے حتمی دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ کرلیا ہے۔

دریں اثنا اس ہی عدالت نے دیگر نامزد ملزمان وصی اختر ، محمد عمرزکریا ، سید سلمان شاہ اور ابوبکر ڈوچکی کی عبوری ضمانت میں 7روز کی مذید توسیع کردی ہے۔




ملزمان کے خلاف ایف آئی اے میں مقدمہ درج ہے۔ جودیشل مجسٹریٹ غربی سہیل احمد لغاری نے آتش گیر مواد دستی بم اور اسلحہ ایکٹ کے الزام میں گرفتار کالعدم لشکر جھنگوی کے عندالحی کو پبلک پراسیکیوٹر سید شمیم احمد کی استدعا پر 22مارچ تک جسمانی ریمانڈ پر سی آئی ڈی کی تحویل میں دیدیا ہے۔ ملزم کو سی آئی ڈی نے مقابلے کے بعد گرفتار کرکے دس کلو بارود دستی بم اور ٹی ٹی پستول برآمد کرنے کا دعوی کیا تھا۔
Load Next Story